لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، راشد خان اور میری بہت دوستی ہے اور ہمیں اکٹھے وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ۔ ایک انٹرویومیں سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ ہم کچھ خاص باتیں نہیں کرتے بس ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں، گپ شپ کرتے ہیں حارث رؤف کے ہوتے ہوئے ماحول بڑا اچھا بن جاتا اور بہت مزہ آتا ہے ۔ جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ کراچی کے میچز میرے لیے بہت اچھے گئے ، اب بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا، میری صرف یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں لمبے سے لمبا کھیلوں۔