ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) افغانستان انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو چوتھے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے کر دورہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ اس سے قبل میزبان بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے تینوں ون ڈے میچز جیت لئے تھے ۔ افغانستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210/8 سکور کیا۔ محی الدین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔