لاہور (سپورٹس ڈیسک )فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام فیم فرینڈز کپ پری کوارٹرفائنل مرحلے کے آخری میچ میں فیم اکیڈمی نے بحریہ ٹاون فٹ بال کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر4کے مقابلے 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔فیم فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فٹ بال شائقین کو فیم اکیڈمی اور بحریہ ٹاون فٹ بال کلب کے مابین کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق کپتان قومی جونیئر ٹیم اوراولڈ راوین کاشف محمود بٹ نے کھلاڑیوں میں سوینئرز تقسیم کئے ۔