لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام فرسٹ پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء کے ساتویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے ۔ اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب،فیملیز اور کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا ۔ دوسرے میچ میں ٹیم باڑیز نے بی این پولو ٹیم کو 10-3 سے ہرا دیا۔ تیسرے اور دن کے آخری لیگ میچ میں ایف جی پولو نے ایچ این پولو کو 9-4 سے ہرا دیا۔ آج بروز پیر تین اہم آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد کوارٹرفائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔