لاہور(سپورٹس رپورٹر) میزان بینک نے ایڈیسل کو 12 رنز سے شکست دے کر کارپوریٹ کرکٹ گالا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ میزان بینک نے چار وکٹوں پر 187 رنز بنائے ۔جواب میں ایڈیسل کی ٹیم پانچ وکٹوں پر 175رنز بناسکی ۔یوسف افتخار کومین آف دی میچ قراردیا گیا۔