لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا ،آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ۔ٹیم مینجمنٹ نے محمد نواز کے متبادل کے لئے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کر دی ، اہم کھلاڑی کی خدمات سے محرومی کوئٹہ کے لیے بڑا دھچکا ہے ۔پی ایس ایل میں اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی پوزیشن ہے ،انہوں نے 5 میں سے صرف 2 میچ جیتے ہیں۔اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بھی غیر قانونی قرار دیا ہے اور ایکشن کی درستگی تک وہ معطل رہیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین پی ایس ایل میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے ۔