لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ماہ کے کیا جائے ۔ ٹیسٹ سکواڈ کے علاوہ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں حصہ لیں گے ۔ قومی ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ دو مارچ سے شروع ہوگا۔ فٹنس مسائل کا شکار محمد نواز کی ون ڈے اسکواڈ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پی ایس ایل اور پاکستان کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو زیر غور لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اوپنر شان مسعود کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی زیر غور لایا جائے گا ۔