اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 سے 25 جون تک سپورٹس کمپلیکس، کالام میں کھیلی جائے گی۔پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، بیڈمیٹن کرکٹ، فٹ سال، فٹ بال سکاٹنگ، تھروبال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔