لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی چئیر مین نے کہا ہے کہ میں پہلے کرکٹر اور چیئرمین بعد میں ہوں ، پچ پر بات کیوں نہ کروں۔ میں کرکٹرز کے ساتھ ہوں، ہر چیز کو کرکٹر کی نظر سے دیکھتا ہوں، شائقین کرکٹ کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں کہ کس حساب سے پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ تیار کی۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پچز میں بھی جان ڈالیں۔ ابھی ٹیسٹ کرکٹ انفرا سٹرکچر میں ہم بہت پیچھے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی مضبوط ٹیم بھیجی ہے جس سے شائقین بھی سٹیڈیم میں آ رہے ہیں ۔ اب دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ زاہد محمود اور دھانی میں بہت پوٹینشل ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا ہے ہمیں بتائیں مزید ٹیلنٹ کہاں سے مل سکتا ہے ۔ پی سی بی اس سلسلہ میں بہت مدد کرے گا۔