لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 کے اچانک ملتوی ہونے پر لیگ میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کو حوصلہ دیتے ہوئے ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ڈیل سٹین اور بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوا ہے لیکن شائقین امید کا دامن مت چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ جب ٹورنامنٹ بحال ہوگا تو اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے کہا کہ ہم سب دوبارہ پاکستان آنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے ۔