کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ ڈر کر نہیں بنائی، کراچی کی وکٹ سپنرز کو مدد کرے گی، دو اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ممکن ہے پلیئنگ الیون میں شامل ہوں۔کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ جیسی بھی ہو پرفارم کرنا اہم ہوتا ہے ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے جس سپنر کا ڈیبیو ہو رہا ہے اس کو دیکھا نہیں، اس کی ویڈیو دیکھ کر تیاری کریں گے ، پنڈی ٹیسٹ میں انفرادی اور بحیثیت ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، کوشش کریں گے تسلسل کو برقرار رکھیں۔