چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کے عفیف حسین اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کردی۔ 216 کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے 6 کھلاڑی میں محض 45 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم عفیف حسین اور مہدی حسن نے 174 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔عفیف حسین نے 93 جبکہ مہدی حسن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل جوز بٹلر اور عادل راشد نے 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔