نیپیداو ( اے ایف پی ) میانمار کی ایک کان میں مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مزدور پھنس گئے ، میڈیا کے مطابق کم از کم 17 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ ٭میکسیکو سٹی ( اے ایف پی ) میکسیکو میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ،میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ٭ کینبرا( اے ایف پی )آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید سیلاب کے باعث نو افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ متعدد پلوں اور چھتوں پر پھنس گئے ۔٭تیونس شہر( اے ایف پی ) تیونس کے ساحل پر یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران کشتی الٹنے سے نو تارکین وطن ڈوب گئے جبکہ متعدد مسافروں کو بچا لیا گیا ہے ۔٭سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک خاتون کی جانب سے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے ٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جی سیون کی قیادت میں عالمی سطح پر بنیادی ڈھانچے کے قیام کے منصوبوں میں چین ، امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔٭لندن(نیٹ نیوز )کیٹ مڈلٹن نے شہزادی ڈیانا کے کپڑے پہن لیے ۔٭نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے دنیا کے تمام ممالک پر قابل تجدید توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی پر زور دیا ہے ۔