Common frontend top

ارشاد محمود


بھارت کو روسی میزائل ٹیکنالوجی کی فروخت اور پاکستان


امریکہ کی مخالفت اور پابندیوں کے امکانات کو بالاطاق رکھتے ہوئے بھارت نے روس سے پانچ ارب ڈالر مالیت کی ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی کو دنیا کا بہترین اور مؤثر ترین دفاعی نظام تصور کیا جاتاہے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر کیے جانے والے اس معاہدے کے خطے پر ہی نہیں بلکہ عالمی نظام پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ علاوہ ازیں یہ سودا امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں بھی دراڑیں ڈالنے کا باعث بن سکتاہے۔ امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات مسلسل تناؤ کا
پیر 08 اکتوبر 2018ء مزید پڑھیے

سعودی عرب کی گوادر میں سرمایہ کاری اورایران

هفته 06 اکتوبر 2018ء
ارشاد محمود
سعودی عرب کے گوادر میں سرمایہ کاری کے اعلان کو پاکستان کی زبردست سفارتی کامیابی قراردیاجاسکتا ہے۔ سعودی عرب گوادر میں تیل صاف کرنے والا کارخانہ لگانے کے علاوہ تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں بھی دلچسپی رکھتاہے۔ گوادر میں سعودی عرب کی آمد سے خطے کی سیاسی اور معاشی صورت حال میں دوررس تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب کا گوادر میں سرمایہ کاری کا اعلان ایک غیر معمولی اسٹرٹیجک فیصلہ ہے۔اسلام آباد میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ولی عہد محمد بن سلمان اگلے چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرکے ان منصوبوں کا افتتاح
مزید پڑھیے


سرحدوں پر بہت تناؤ ہے کیا؟

پیر 01 اکتوبر 2018ء
ارشاد محمود
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقاریر سن کر یہ گمان پختہ ہوگیا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک میں بریک تھرو کا امکان نہیں۔ الزامات اور جوابی الزامات کا موجودہ سلسلہ اگلے برس بھارت میں ہونے والے عام الیکشن کے خاتمے تک جاری رہے گا۔بدقسمتی سے خطے میں تناؤ کم کرنے اور بات چیت کا ماحول پیدا کرنے کا موقع بھارت کی داخلی سیاست کی مجبوریوں کی نذر ہوگیا۔الیکشن کا ہوا مودی سرکار کے سرپراس قدر سوار ہوچکاہے کہ سرکاری سطح پر پاکستان پر نام نہادحملے جسے سرجیکل اسٹرائیک بھی
مزید پڑھیے


دریائے نیلم کہاں گیا؟

هفته 29  ستمبر 2018ء
ارشاد محمود
دریائے نیلم اور جہلم کے کنارے صدیوں سے آباد مظفرآباد شہر کے باسی سراپا احتجاج ہیں کہ گزشتہ چند ہفتوں سے دریائے نیلم جو اس شہر کے قدرتی حسن اور زندگی کی ضمانت تھا نہ صرف خشک ہوگیا بلکہ ایک گندے نالے کی شکل دھارچکا ہے۔ رفتہ رفتہ تعفن اٹھ رہااور دریا کے کنارے کی آبادیوں کے لیے سانس لینا دشوار ہورہاہے۔پانی کا بحران سنگین شکل اختیار کرچکا ہے حتیٰ کہ لوگ جانور فروخت کرنے اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ واپڈا نے969میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈل منصوبہ لگ بھگ انتیس برس قبل 1989ء میں شروع کیا ۔چین کی تکنیکی
مزید پڑھیے


شریف خاندان رہائی کے بعد

پیر 24  ستمبر 2018ء
ارشاد محمود
نوازشریف کی جیل سے رہائی نے پاکستان کی سیاست کو یک لخت ایک نئے دہرائے پر لاکھڑا کیا ۔ نوازشریف جیل میں ہوں یا رائیونڈ لاہور میں وہ قومی سیاست کے ایک اہم کردار ہیں۔ قومی منظرنامے سے ان کی عدم موجودگی کے باوجود ان کی پارٹی نے جم کر الیکشن لڑا۔نون لیگ نہ صرف دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری بلکہ پنجاب میں بھرپور کامیابی بھی حاصل کی۔ نوازشریف کے جیل میں ہونے کے باعث نون لیگ اور شہباز شریف کی سیاست تذبذب کا شکار رہی۔شہباز شریف مزاجاً اعتدال پسند اور صلح جو شخصیت ہیں جن کی صلاحیتیں تصادم
مزید پڑھیے



ہمیشہ دیر کردیتاہوں میں ہرکا م کرنے میں

هفته 15  ستمبر 2018ء
ارشاد محمود
ملک کے طول وعرض میں آج کل صرف ڈیموں کی تعمیر کا غلغلہ بپا ہے۔ سیاستدان، سماجی کارکن، عدلیہ ، میڈیا اور فوج سب ڈیموں کی تعمیر کے لیے چندہ جمع کرنے یا پھر رائے عامہ ہموا ر کرنے میں مصروف ہیں۔ اخبارات سے لے کر ٹیلی ویژن کی سکرینوں پر ہر طرف ڈیم کا چرچا ہے۔ یہ مہم دیکھ کر منیر نیازی یاد آتے ہیں۔قومی افق پر جاری بحث مباحثے کو ان کے چند حسب حال اشعار میں سمیٹاجاسکتاہے۔ ؎ ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں ضروری بات کہنی ہو کوئی
مزید پڑھیے


پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا

پیر 10  ستمبر 2018ء
ارشاد محمود
چھ ستمبر یوم دفاع کی پروقار تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اب پاکستان کسی دوسرے ملک کی جنگ نہیں لڑے گا۔یہ بیان بظاہر ایک سیاسی لیڈر کی ماضی میں کی گئی تقریروں کا تسلسل لگتاہے لیکن حقیقت میں یہ وہ سبق ہے جو پاکستان نے سات دہائیوں کے تجربات اور مشاہدے سے حاصل کیا ۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دفاعی معاہدوں کی اساس یہ تھی کہ پاکستان کیمونزم بلکہ سابق سویت یونین کے خلاف عالمی اور مغربی اتحاد کا سرگرم حصہ ہوگا۔ اگرچہ پاکستان اس اتحاد میںبخوشی شامل ہوا لیکن
مزید پڑھیے


سالگرہ مبارک کے پیغامات

هفته 08  ستمبر 2018ء
ارشاد محمود
خواتین وحضرات آپ کا شکریہ؛ جنہوں نے اس مرتبہ ایک بار پھر سالگرہ پر محبت بھرے پیغامات ارسال کرکے اس دن کو خاص ہی نہیں بلکہ چار چاند لگادیئے۔ سوشل میڈیا کی ایجاد سے قبل ہماری سالگرہ دبے پاوں آتی اور گزرجاتی۔کانوں کان خبر نہ ہوتی۔ بعض اوقات ہمیں خود بھی یاد نہ رہتا کہ آج ہمارا جنم دن ہے لیکن سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک نے ہماری زندگی میں ایک جل ترنگ پیدا کی۔دوردیسوں سے دوست احباب یاد کرتے ہیں اور محبت بھرے سندیسوں سے دل کو گرماتے ہیں۔ اظہار تشکر کے لیے الفاظ دستیاب نہیں۔ انگریزی میں اس
مزید پڑھیے


آخر کارروہنگیا پر عالمی ضمیر جاگ اٹھا

پیر 03  ستمبر 2018ء
ارشاد محمود
بالآخر سات لاکھ بے گناہ روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی اور بے پناہ مصائب جھیلنے کے بعد عالمی ضمیر بیدار ہونا شروع ہوچکاہے۔اقوام متحدہ کے ایک خصوصی مشن نے طویل تحقیق اور تفتیش کے بعد کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے نسل کشی کی نیت کے ساتھ وسیع پیمانے پر روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور عورتوں کی آبروریزی کی۔ اقوام متحدہ کے تفتیشی کمیشن نے جو رپورٹ پیش کی وہ پڑھ کرآنسوئوں اور حواس پرقابو پانا ممکن نہیں رہتا۔سوال یہ ہے کہ کیاآج کے زمانے میں بھی کوئی ملک اپنے شہریوں کو محض نسلی امتیاز اور مذہبی تفاوت
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی جی ایچ کیو آمد

هفته 01  ستمبر 2018ء
ارشاد محمود
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے محض پہلے بارہ دنوں میں وزیراعظم عمران خان کاوزارت خارجہ اور پاکستان کی مسلح افواج کے جنرل ہیڈ کواٹر کا تفصیلی دورہ اور طویل مشاورتی نشست کو ایک خوشگوار آغاز قراردیاجاسکتاہے۔ پاکستان کو جس طرح کے داخلی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام اداروں بلکہ اسٹیک ہولڈرز کا ایک صفحے پر جمع ہونا اور باہمی اشتراک سے حکمت عملی مرتب کرنا ناگزیز ہوچکاہے۔ ملک کو درپیش کوئی ایک چیلنج ہوتو حکومت تنہا مقابلہ کرے۔ معاشی طور پر ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔ بال بال قرضے میں جکڑا ہوا
مزید پڑھیے








اہم خبریں