Common frontend top

اسلام آباد


نواز واپس آیا تو عدلیہ ، فوج پر حملے کریگا : عمران خان

اتوار 27 مارچ 2022ء
کمالیہ،ٹوبہ،پیر محل (مانیٹرنگ ڈیسک،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) وزیراعظم عمران خان نے الزام عائدکیاہے کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کے کنٹرول میں ہے ،نوازشریف عدلیہ کوتقسیم اورججزکوساتھ ملارہاہے ، کرپٹ شخص کبھی آزادعدلیہ کونہیں چلنے دے گا،نوازشریف ہمیشہ فوج کوکنٹرول کرناچاہتاہے ،کسی آرمی چیف سے اسکی نہیں بنی،یہ اقتدار میں آکر اپنے کرپشن کیسز ختم اور لندن میں بیٹھے بھگوڑے کو واپس لائیں گے جو عدلیہ اور فوج پر حملہ آور ہوگا ،حکومت تو معمولی چیز ہے ، جان بھی چلی جائے تو تین چوہوں کو نہیں چھوڑوں گا ،میں وزیراعظم رہا تو یہ سب جیل میں ہونگے ،تھری سٹوجز
مزید پڑھیے


مہنگائی مکاؤمارچ شہر اقتدار کی جانب گامزن، عوام حکومت کو آخری دھکا دینے باہر نکلیں : اپوزیشن

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور، کراچی، اسلام آباد( نمائندہ خصو صی سے ،سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصو صی،92 نیوز رپورٹ، نمائندگان92 نیوز، نیوز ایجنسیاں) متحدہ اپوزیشن کے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کے قافلے شہر اقتدار کی جانب چل پڑے ۔ جگہ جگہ استقبال اورکارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ،کراچی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل، ٹانک ،جنوبی اضلاع، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے اپوزیشن کے قافلے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔مسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ ماڈل ٹاؤن
مزید پڑھیے


حکومتی وفد کی پرویز الٰہی،متحدہ،’’ باپ‘‘ سے ملاقات؛ سیاسی ڈرامے کے صرف کردار تبدیل ہونگے : سپیکرپنجاب اسمبلی

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد،ملتان(کامرس رپورٹر، سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر دفاع پرویزخٹک نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے تحریک عدم اعتمادپر تفصیلی گفتگوکی اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزرا نے کہا وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کرینگے ۔پرویز الٰہی نے کہاملاقات پرچوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے ۔وفاقی وزرا نے ملاقات کے بعد میڈیا سے باقاعدہ گفتگو نہیں کی ۔ صحافیوں نے چلتے چلتے سوالات کئے ۔ شاہ محمودنے کہاملاقات زبردست رہی ۔چوہدری برادران کے
مزید پڑھیے


’’ الزامات جھوٹے ، پارٹی کا حصہ ہیں‘‘13منحرف کھلاڑیوں نے شوکازنوٹس کا جواب دیدیا

اتوار 27 مارچ 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے 13منحرف ارکان نے شوکازنوٹس کا جواب دیدیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل اسدعمرکوجواب جمع کرانے والوں میں نورعالم خان،رمیش کمار، احمدحسین ڈیہڑ،افضل خان ڈھانڈلہ ،نواب شیروسیر، راجہ ریاض، راناقاسم نون، عبدالغفار وٹوشامل ہیں،باسط بخاری،عامرطلال گوپانگ،ریاض محمودمزاری،وجیہہ قمراورنزہت پٹھان نے بھی شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔ایم این اے رمیش کمارنے جواب میں کہا شوکاز نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا،ٹی وی سے پتہ چلا،ایک دن اطلاع ملی میرانام منحرف ارکان کی فہرست میں شامل کرکے وزیراعظم کوپیش کیا گیا ،اسی روز وزیراعظم سے ملاقات کی،تحفظات بتائے اوراعتمادکااظہارکیا، اگلے روزپارلیمنٹ لاجزمیں میری فیملی کودھمکایاگیا،سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے
مزید پڑھیے


پورا ملک پی ٹی آئی کے رنگوں میں رنگا : تمام چوروں کو چیلنج ، اکٹھے ہو کر جلسہ کر کے دکھائیں: وفاقی وزرا

اتوار 27 مارچ 2022ء
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے چوری چھپے رشوت کے پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام اس سازش کو مسترد کر دیں گے ، جلسے کرنا تمام جماعتوں کا حق ہے ، تمام چوروں کو چیلنج ہے وہ اکٹھے ہو کر جلسہ کر کے دکھائیں ۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف گامزن ہے ، گلگت بلتستان سے 20 کلو میٹر لمبی ریلی اسلام آباد پہنچ رہی
مزید پڑھیے



ممکنہ دھرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست؛ کوئی قانون سے بالاترنہیں، سٹیٹس دیکھے بغیرکارروائی کی جائے :ہائیکورٹ

اتوار 27 مارچ 2022ء
اسلام آباد(92نیوز رپورٹ، آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سری نگرہائی وے پرجے یوآئی کے ممکنہ دھرنے سے متعلق اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ انتظامیہ این اوسی کی خلاف ورزی پرسختی سے نمٹے ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسلام آبادانتظامیہ کی درخواست پرحکم جاری کیا۔انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کاسٹیٹس دیکھے بغیرکارروائی کی جائے ،سیاسی جماعتیں اورسیاسی رہنماقانون پرعمل درآمدکے پابندہیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا تحریر کردہ فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے ۔قبل ازیں اسلام آباد انتظامیہ نے سرینگر ہائی وے پر جے یو آئی کے ممکنہ دھرنے کیخلاف اسلام
مزید پڑھیے


صدرسے علما، گورنرہائوسزکا مشاورتی اجلاس: کوروناپابندیوں میں نرمی، مساجدمیں سماجی فاصلہ ختم کرنیکافیصلہ

اتوار 27 مارچ 2022ء
اسلام آباد( خبرنگارخصوصی،اے پی پی) صدرمملکت عارف علوی نے کہاہے کہ معیشت کودستاویزی بنانے سے ہماری مجموعی قومی پیداوار میں تین فیصداضافہ ممکن ہے ۔ تاجراورکاروباری برادری قومی معیشت کی نمومیں اہم کرداراداکررہی ہے ۔گزشتہ روزصدرمملکت نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی ) کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں کہا حکومت تاجر برادری کی مسائل سے بخوبی آگاہ، کاروبارمیں آسانی کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ٹیکس کے نظام میں شفافیت ضروری ہے ، اگر ہماری آدھی تجارت میز کے نیچے چل رہی ہو تو اس سے ہماری
مزید پڑھیے


فوج طلب کی جا سکتی ، دھرنا دینے والوں کو دھر لیا جائیگا؛ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہوگی: شیخ رشید

اتوار 27 مارچ 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری سے فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے ، دھرنا دینے والوں کو دھر لیا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہم جلسے کرنے والوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے لیکن دھرنے کی کسی کو اجازت نہیں ، تین یا چار اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، اپوزیشن کے تمام ارکان کو مکمل سکیورٹی دیں گے ،28 مارچ سے 4اپریل تک7 دن اہم ہیں، دنیا کی توجہ پاکستان کی سیاست
مزید پڑھیے


اسلام آبادجنسی تشدد کیس: مرکزی مجرم عثمان مرزا اور4ساتھیوں کو عمرقید

هفته 26 مارچ 2022ء
اسلام آباد( صباح نیوز،آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکٹر ای الیون کے فلیٹ میں جوڑے کو جنسی طور پر ہراساں ، تشدد کرنے ، برہنہ ویڈیو بنانے اور جنسی عمل پر مجبور کرنے کے مقدمے میں مرکزی مجرم عثمان ابرار المعروف عثمان مرزا سمیت 5 مجرموں کوعمرقید کی سزا سنادی، دو ملزمان کو بری کر دیا گیا۔جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ مرکزی مجرم عثمان مرزا ، ساتھیوں ادریس قیوم بٹ ، محب خان بنگش ، حافظ عطا الرحمن،فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم عمر بلال
مزید پڑھیے


پاکستانی نژاد عاصمہ کیلئے فرانس کا اہم سول ایوارڈ

هفته 26 مارچ 2022ء
اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد عاصمہ اشرف کو عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کے اہم سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔پاکستانی نژاد خاتون عاصمہ اشرف کو عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کا اہم سول ایوارڈ ملنا پاکستان اور بیرون ملک رہائش پذیر ہم وطنوں کے لئے قابل فخر بات ہے ۔تین سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ فرانس آنے والی عاصمہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 11 مختلف ممالک کی خواتین کے تعاون سے سال 1997 میں عوامی خدمت بالخصوص خواتین کے معاملات، روزگار کے لئے فرانس آنے والوں کو مقامی زبان
مزید پڑھیے








اہم خبریں