Common frontend top

اسلام آباد


قوم شریف برادران کا اقتدار برداشت نہیں کریگی :وزیراعظم

هفته 26 مارچ 2022ء

اسلام آباد؍ مانسہرہ(سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں، ان چوہوں کو شکست دیں گے ۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا میں ہر جلسے میں عہد کرکے آتا ہوں کہ فضل الرحمٰن کو ڈیزل نہیں کہوں گا لیکن جب تقریر کے لئے کھڑا ہوتا ہوں تو سارے پندال سے ڈیزل کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے ہمیں ایسے لیڈر ملے جنہوں نے پیسہ چورے کرکے ملک سے باہر بھیجا، جن ملک میں ان کا پیسہ پڑاتھا یہ اس
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی پیر تک ملتوی ، سپیکر نے پرسوں غیرآ ئینی عمل کیا تو دمادم مست قلندر: اپوزیشن

هفته 26 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ،ایجنسیاں ) سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا جبکہاپوزیشن رہنمائوں نے کہا ہے کہ سپیکر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، سپیکر نے پرسوں غیرآ ئینی عمل کیا تو دمادم مست قلندر ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکراسد قیصرکی صدارت میں شروع ہوا، تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس میں سابق صدر رفیق تارڑ، سابق رکن اسمبلی خیال زمان ، ایم این اے تاشفین صفدر کے سسر کی وفات جبکہ پشاور حملہ میں
مزید پڑھیے


آئین میں کہیں نہیں کہ ووٹ پارٹی کوہی دینا: تشریح سے باہرنہیں جاسکتے ،ممکن ہے ریفرنس واپس بھیج دیں :سپریم کورٹ

هفته 26 مارچ 2022ء

اسلام آباد (خبر نگار)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریما رکس دئیے ہیں کہ صدر نے آئینی تشریح کا کہا ہے اس سے ادھر اُدھر نہیں جا سکتے ، ممکن ہے ریفرنس واپس بھیج دیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا سیاسی جماعت میں شامل ہوتے وقت امیدوار پارٹی سے وفاداری کا کوئی بیان حلفی دیتا ہے ؟۔ چیف جسٹس نے کہا آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ووٹ پارٹی کو ہی دینا ہے ،62ون ایف کی نااہلی کیلئے خیانت کا لفظ
مزید پڑھیے


وزراء کی متحدہ وفد سے ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا: شاہ محمود کا پرویزالٰہی کو فون، آج ملاقات

هفته 26 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ 92نیوزرپورٹ) حکومت کے اتحادیوں سے رابطوں میں تیزی آگئی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی اور وزیراعظم کی جانب سے اہم پیغام پہنچایا۔ فروغ نسیم ، امین الحق،جاوید حنیف، صادق افتخار ملاقات میں موجودتھے ۔بعد ازاں اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاایم کیوایم وفدنے واضح طورپرکہاپی پی کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے ۔ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کو
مزید پڑھیے


پاکستان اوآئی سی کاایک اوروزارتی اجلاس طلب کریگا:شاہ محمود

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے انتہائی کامیاب انعقاد سے پوری امت میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا ہے ۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا۔جمعرات کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا سربراہ ہونے کے ناطے پاکستان او آئی سی کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی غرض سے ایک اور وزارتی اجلاس طلب کرے گا۔وزیر
مزید پڑھیے



وزیراعظم آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیں مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منڈی بہا ئوالدین،میلسی،دیر،حافظ آباد،سوات،درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔
مزید پڑھیے


آپ کی کلاس لونگا:فواد کی بھون،تارڑ کیساتھ جملے بازی

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد( غلام نبی یوسف زئی)سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت کے اندر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون اورلیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ میں جملے بازی ہوئی۔ جمعرات کو عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل جب فواد چودھری کمرہ عدالت میں پہنچے تو وہاں پر وکلاء نشستوں پر بیٹھے ، فواد چودھری نے احسن بھون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھون صاحب ہم آپکے ساتھ ہیں جس پر احسن بھون نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو آپ نے ہمیں پیسے دیئے ہیں وہ واپس لے لیں۔
مزید پڑھیے


تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی اجلاس آج، حکومت اور اپوزیشن نے ترکش میں تیر سجا لئے

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،92نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس آج جمعہ کو گیارہ بجے ہوگا، اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ،حکومت اور اپوزیشن نے ترکش میں تیر سجا لئے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،آخر ی دم تک مافیاز کا مقابلہ کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس آ ج ہو گا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا جس
مزید پڑھیے


عدم اعتماد پرووٹ تو ہرصورت ہوگا، شمار نہ کرنا رکن کی توہین، اصل سوال نااہلی مدت: سپریم کورٹ

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کے بارے صدارتی ریفرنس اور سپریم کورٹ بار کی آئینی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ یہ معاملات ریفرنس کی بجائے پارلیمنٹ میں طے ہونے چا ہئیں ،ہم خالی جگہیں پر نہیں کرسکتے ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ 63 اے ابھرتے ہوئے سیاسی سسٹم کا ایک ڈسپلن ہے ، 63 اے کہتا ہے کہ بیشک آپ اپنی جماعت سے ناخوش ہو مگر جماعت کیساتھ کھڑے ہو،سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے دو پہلو ہے ایک سیاسی اور دوسرا آئینی،سیاسی طور پر پارلیمنٹرین کو دوبارہ پارٹی
مزید پڑھیے


بنی گالہ میں جادو ٹونے کیلئے منوں گوشت جلایا جاتا ،عمران سے پہلے ہم سر پرائز دینگے: شہباز شریف

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور( 92 نیوز رپورٹ، خبر نگار، سٹاف رپورٹر،این این آئی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے ، عمران خان سے بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے ، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی متکبرانہ انداز اپنایا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، اب ان کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں