Common frontend top

ثروت ولیم


فلسطینیوں ۔۔۔۔سانوں کی


تم زندہ ہو یا مر گئے۔سانوں کی۔تم درد میں ہو،زخمی ہو، بھوکے ہو،سانوں کی۔گھرانہ اجڑ گیا، تنہا ہو، سانوں کی۔ نم آنکھوں،خالی ہاتھوں، ننگے پیروں، سینا تانے لڑ رہے ہو، سانوں کی۔ جانتے ہیں تم حق پر ہو، سچ پر ہو پھر بھی دب رہے ہو، سانوں کی۔ مانا تم مسلم ہو، اسی واسطے بے دخل کئے جا رہے ہو لیکن سانوں کی۔ پنجابی کے یہ دو لفظ ہمارے جذبات کی بالکل صحیح ترجمانی کرتے ہیں۔ اپنا سب ٹھیک ہونا چاہیے پھر دنیا کی چاہے کوئی بھی شکل بنے۔رویوں کا عالم تو یہ ہے کہ آس پڑوس میں
جمعرات 20 مئی 2021ء مزید پڑھیے

آئی عید مبارک

جمعرات 13 مئی 2021ء
ثروت ولیم
خواتین و حضرات ایک اہم اعلان سنئیے۔ عید کا چاند نظر آ گیا ہے۔ عیدالفطر کل ہو گی۔ کیا ہی خوبصورت الفاظ کا مجموعہ ہے۔ مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے سنائی دینے والا یہ اعلان پورے علاقے میں خوشی کا باعث بنتا تھا۔لیکن سننے کو اب کان ترس گئے۔گاؤں، دیہات میں ممکن ہے یہ روایت آج بھی زندہ ہو۔ سو فیصد امکان نہیں۔ ماڈرن ہونے میں اب دیہات بھی شہروں سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں۔ روایتیں تو اور بھی بہت سی ہیں، جو ماضی بعید کا قصہ ہوئیں۔عید کا موقع ہے، اس لئے کچھ پرانی یادیں اور روایتیں زیادہ ہی
مزید پڑھیے


تلاش گمشدہ

جمعرات 06 مئی 2021ء
ثروت ولیم
اس سے بڑھ کر اور ظلم کیا ہو گا۔مجھ سمیت نہ جانے کتنے ذہنوں کو برسوں کی محبت اور تصورات کو مٹانا ہو گا۔ راجکمار،راجکماری کے حسین تصور کا خون کرنا ہو گا۔دھوکہ ہے یہ۔کیا یہ ظلم کی انتہا نہیں۔ ننھے ذہنوں پر شروع کی دنیا ہی جھوٹی کر دی جائے۔ ان کے خیالات کی دنیا ہی دھوکے پر کھڑی ہو۔ ان کا زبردستی خوابوں اور خیالوں کی حسین وادیوں میں بسیرا کروا دیا جائے۔ ویسے، دنیا وہی حسین ہے۔ اپنے خیالوں کی، خوابوں اور حق حکمرانی کی۔ بہت سال پہلے، ایک روپے کا ایک رسالہ۔ ایک خوبصورت ٹائٹل
مزید پڑھیے


کورونا وائرس اور ہمارے رویے

جمعرات 29 اپریل 2021ء
ثروت ولیم
جس پر گزرے وہی جانے، لیکن جب سبھی مبتلا ہوں یا ہونے کا خطرہ تو بچت اپنی اپنی۔ جہاز ہوا میں ہو اور بات جان پر آن پڑے۔تو پہلا سبق یہی ہے کہ اپنی جان بچایئں پھر کسی دوسرے کی مدد کی جائے۔ سبق تو اور بھی مگر کوئی سیکھنا چاہے۔ کرونا کسی بدصورت کالے ناگ سے کم نہیں جو پھن پھیلائے ہمارے سروں پر موجود ہے۔ دنیا کی ایک بڑی تعداد اس سے شدید متاثر، ہمسایہ ملک بھارت کے حالات پر تو خدا کی پناہ۔گنتی میں چند سو یا ہزار نہیں، روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ کورونا میں مبتلا
مزید پڑھیے


ریاست کی رٹ مبارک ہو

جمعرات 22 اپریل 2021ء
ثروت ولیم
مبارک ہو۔ریاست کی رٹ قائم ہوئی۔ ثابت ہوا ،تحریک انصاف اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ تاریخ میں پہلی بار ریاست حرکت میں نظر آئی۔ یہ وہ چند روز تھے، جب متعلقہ وزراء اپنی ہی وزارت بارے بات کرتے نظر آئے۔ پہلی بار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اپنی وزارت سے وفادار ہوئے۔ ریاست سے ٹکراؤ کا نتیجہ کس قدر خطرناک ہوتا ہے، عمران خان نے بتا دیا۔ تحریک انصاف نے اپنا انصاف بانٹ دیا۔۔مبارک ہو ۔ریاست کی رٹ قائم ہو گئی۔ انصاف کی تشریح ملاحظہ ہو۔ جو سر اٹھے، کچل دیا جائے۔ جو آواز اٹھے، دبا دی
مزید پڑھیے



کوئی بھوکا نہ سوئے

جمعرات 15 اپریل 2021ء
ثروت ولیم
خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے چوبیس لاکھ مربع میل پر حکومت کی۔آپ ؓ کا فرمان ہے:اگر دریائے فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا مر گیا تو کل قیامت کے دن عمر( رضی اللہ عنہ ) سے اس بارے پوچھا جائے گا۔ "کوئی بھوکا نہ سوئے " ریاست ہی اس کی ذمہ دار ہے، باری تعالٰی جس کو بھی اقتدار کے منصب پر فائز کرتا ہے، اس کا اولین فرض خلق خدا کے حقوق پورا کرنا ہے۔تحریک انصاف حکومت نے بھی یہی بیڑا اٹھایا کہ دو وقت کی روٹی کے ذریعے ان لوگوں کا بوجھ اٹھایا
مزید پڑھیے


کیا میں اتنا ارزاں تھا

جمعرات 08 اپریل 2021ء
ثروت ولیم
تو اور تیرا فن، تب تک قیمتی تھا۔ جب تک مجھے تفریح مہیا کرتا رہا۔ اب تو ارزاں ہے۔ پنپنا تو دور، یہ رویے ہم میں سرایت کر چکے۔ چند روز قبل ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کا چاہنے والوں اور حکومت وقت کو ویڈیو پیغام سنا۔ جو کئی سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اب چونکہ بٹوا اور اکاؤنٹ دونوں ہی خالی ہیں۔ بھیک کی طلبگار نہیں، صرف اپنے ان ڈراموں کا معاوضہ طلب کر رہی ہیں جو دوبارہ نشر ہو رہے ہیں۔ کہنے کو تو یہ فنکار ہمارا قیمتی
مزید پڑھیے


کمرشلائز رائٹر

منگل 30 مارچ 2021ء
ثروت ولیم
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے ابھی ہفتہ بھر بھی نہ گزرا تھا،اپنے بچپن کا پسندیدہ ڈرامہ۔ دیکھنے کا شوق چرایا۔ ’’دیس پردیس ‘‘ یہی سوچ کار فرما تھی کہ بچپن کی یادوں کو کچھ وقت کے لئے زندہ کیا جائے۔ورنہ زندگی کے جھمیلوں میں اتنا وقت کہاں میسر ہے۔کیا خوبصورت انداز بیاں، چار چاند تو اداکاروں کی اداکاری نے لگا دیئے۔ رشتوں میں دراڑیں کیسی بھی ہوں، پھر بھی رشتے نایاب رہتے ہیں، قیمتی ہوتے ہیں۔صرف ایک مثبت شخصیت، دور اندیش ، پختہ ذہن ہی ایسے جملوں کا ادراک رکھتا ہے۔
مزید پڑھیے


میں بنت حوا ہوں

منگل 23 مارچ 2021ء
ثروت ولیم
کبھی کبھار کی بات نہیں۔اکثر کسی دوسرے کی جگہ خود کو رکھ کر بھی اس کا غم،تکلیف، بے بسی، بے چارگی کو محسوس نہیں کیا جا سکتا۔یہ تو بس تکلفات ہیں۔ میں تمھارا غم سمجھ سکتا ہوں، تکلیف محسوس کر سکتا ہوں ،جانتا ہوں کس قدر بے بس ہو تم۔ روح تو اس کی تڑپتی ہے جس پر گزرتی ہے۔ سایہ شفقت سے محروم کا درد یتیم، اولاد کا دکھ بس ایک ماں اور عورت کا درد ایک عورت ہی بہتر سمجھتی ہے۔ اور یہ وہ درد ہیں جن کا مرہم وقت کبھی نہیں بنتا۔ نو ستمبر 2020 کی رات کو موٹر
مزید پڑھیے


شکریہ جیسنڈا آرڈرن

منگل 16 مارچ 2021ء
ثروت ولیم
کیا واقعی ابھی چند ایسے انسان باقی ہیں،جن کے الفاظ کسی مرہم سے کم نہیں۔جن کی دلجوئی فریب کے لبادے سے ماورا محسوس ہوتی ہے۔جو غم کی کیفیت میں ایسے ساتھی کی طرح ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،کہ کسی طور دکھاوے کی جھلک نمایاں نہ ہو۔پھر ایسی توقع اس انسان سے لگانا،جو اقتدار کے تخت پر براجمان ہو اور پورا ملک اس کے احکامات کے تابع۔ یہ باتیں خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔ ایسے میں خیالات کی یہ دھول چالیس سالہ خاتون کے تعارف کے ساتھ ہی چھٹ گئی۔ یہ تعارف مجھ سمیت ہر مسلمان کے ساتھ ہے۔ ایک
مزید پڑھیے








اہم خبریں