Common frontend top

ثروت ولیم


سپر اوور


وزیراعظم عمران خان سمیت پوری کابینہ اس بات پر شادیانے بجا رہی ہے کہ قومی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر عمران خان نے اپنی عددی اکثریت ثابت کر دی۔ اس اکثریت پر بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ گمان ہے شاید ارکان اس تعداد میں موجود نہیں تھے، جو نمبر بیان ہوا۔ ایسے میں اپوزیشن کو تو بس ایک اور سنہری موقع مل گیا۔ تحریک عدم اعتماد کب؟کہاں؟ اور کس وقت آئے گی؟ اپوزیشن پارلیمان کو ظاہری اہمیت تو دیتی ہے ،مگر اسمبلی فلور پر جب دما دم مست قلندر کرنے کا موقع تھا، اسی دن روٹھ گئی۔کیا بہتر نہ
منگل 09 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

next level

منگل 23 فروری 2021ء
ثروت ولیم
سیاست تو سبھی سیاست دان کرتے ہیں مگرnext level پر اسے تحریک انصاف لائی۔بلاشبہ بہترین تھا۔ غازی بروتھا میں عمران خان کا طریقہ دل کو بھا گیا۔چھوٹی سی مگر مسحور کن بیٹھک۔ چند کسان نمائندے اور ان کے درمیان ایک عوامی لیڈر۔اب کوئی شو بازی کہے یا کچھ اور۔ پھر کون ہے جس نے شو بازی نہیں کی۔ کوئی ایک؟ بچپن سے لڑکپن اور اب جوانی کا دور، یہی تو دیکھا ہے۔ پولیس گاڑیوں کا قافلہ، مسلسل بجتے ہوٹر، ہٹو بچو، ورنہ راستے میں آنے والا کسی زمینی کیڑے کی طرح مسل دیا جائے گا۔ ایسے میں جان کس کو پیاری
مزید پڑھیے


یہاں سب بکتا ہے

منگل 16 فروری 2021ء
ثروت ولیم
کسی گھر میں شادی کے شادیانے بجیں، تو سب سے زیادہ انتظار دلہن کا رہتا ہے۔ تقریبا پورا محلہ نئی نویلی دلہن کے دیدار کو آن کھڑا ہوتا ہے۔ ویسے دلہن کسی خلائی مخلوق کے مشابہہ نہیں ہوتی، صرف یہ دیکھنا مقصود ہوتا ہے ،کتنی حسین ہے؟ کیسا جوڑا زیب تن ہے؟ گہنے کس قدر بھاری بھر کم ہیں؟ بولنے میں کتنی شیریں ہے اور کس قدر شرمیلا پن ہے؟ یہ سلسلہ کسی ایک دن کے دیدار تک محدود نہیں رہتا، تقریباََ ہفتہ دس دن آنا جانا لگا رہتا ہے کہ میک اپ کی تہہ اترنے کے بعد روپ کیسا
مزید پڑھیے


اختلاف رائے!

منگل 09 فروری 2021ء
ثروت ولیم
معاشرے کی سوچ میں اگر یکسانیت نمایاں ہو جائے تو جڑیں مضبوط ہوتی ہیں نا ہی آگے بڑھنے کی صلاحیت باقی رہتی ہے۔ ہر فرد ایک منفرد سوچ کا حامل ہوتا ہے اسی لیے ضروری نہیں کہ کسی کی کہی بات پر من و عن یقین کر لیا جائے، اسے تسلیم کیا جائے یا درست مان لیا جائے۔ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ آئیڈیلائز کیا جاتا ہے ان ممالک کو جن کی آگے بڑھنے کی صلاحیت، زندگی گزارنے کے طریقے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہو اور ہم ترقی پذیر ملکوں کے باسی انہیں ممالک ترقی یافتہ ملک مانتے
مزید پڑھیے


ایف 9 پارک اور سیاسی مجبوریاں

منگل 26 جنوری 2021ء
ثروت ولیم
کسی کی کیا مجال حکومتی فیصلوں یا کاموں پر بات کر جائے۔جہاں زبان کھلی وہیں پر تالا لگانے کی تیاری۔ تالا ایک اصطلاح ہے۔اپنے جواب سے مخالف یا مد مقابل شخص یا ادارے کی زباں بندی۔ پہلے وقتوں میں بادشاہوں کے درباروں میں موجود درباری اور رعایا سے تعلق بھی کچھ ایسا تھا۔ اب بادشاہ سلامت جو بھی فیصلہ کریں اپنے مشیران کے مشورے پر۔ منظور، نامنظور کا تو کوئی آپشن ہی نہیں تھا ،بس سر تسلیم خم۔ چوک چوراہوں میں تعریفوں کے پل۔ بادشاہ سلامت کی صحت، سلامتی اور لمبی زندگی کی منہ بھر کر دعائیں۔ وقت بدل گیا لوگ بھی
مزید پڑھیے



لمبی ریس کے بیمار گھوڑے

منگل 19 جنوری 2021ء
ثروت ولیم
کون ہے جو اپنا بچپن بھول جائے۔ الحمدللہ میرا بیٹا ایک سال کا ہو گیا ہے۔ اس کی پیاری شرارتیں اور ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں سمجھانے اور بتانے کے لمحے جیسے جیسے دیکھتی ہوں، اپنا بچپن،عادتیں،شرارتیں سب یاد آنے لگتا ہے۔ یوں تو زندگی کے سبھی ادوار اہم ہوتے ہیں مگر بچپن کا دور سب سے زیادہ اہم اس لئے بھی ہوتا ہے کیونکہ شخصیت کی بنیادیں، مضبوط کردار اور ذہنی پختگی اسی دور کی مرہون منت ہے۔ خود سے جڑا ہر رشتہ پیارا ہو یہ ضروری نہیں لیکن ذہن پر تا دم مرگ نقش رہتا ہے۔ کون سے والدین
مزید پڑھیے


دیوار مہربانی

منگل 12 جنوری 2021ء
ثروت ولیم
ہم ایک نہیں دو مختلف قسم کے انسان ہیں جن کے رویوں کا انحصار ظاہری نمودو نمائش سے زیادہ کچھ نہیں، کسی کا حلیہ دیکھ کر ہم یہ طے کرتے ہیں کہ تعلق کیسا روا رکھا جائے ، وہ پڑوسی ہو یا رشتہ دار، کلاس فیلو ہو یا دوست، دفتر میں ساتھ کام کرنے والا کوئی ملازم ہو یا دست سوال دراز کرنے والا ہاتھ۔ ہم ایسے انسان ہیں جو محنت تو دو وقت کی روٹی اور آسائش کے لئے کرتے ہیں مگر اس کا ضیاع اپنا وقار گردانتے ہیں۔متعدد مرتبہ ایسے کئی ذی وقار کھانے کی جگہوں پر نظر آتے
مزید پڑھیے


آپ بیتی

منگل 05 جنوری 2021ء
ثروت ولیم
جس پر بیتی ہو وہی جانتا ہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اہلکاروں کے ہاتھ ہی کسی معصوم کے خون سے رنگ گئے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ تو عادت چھوٹی یا چھوڑنی پڑی،مگر اس سے قبل ویک اینڈ پر مووی کا پروگرام نہ ہو، ممکن نہ تھا۔اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔کچھ مصروفیت بھی ایسی ہے ،وقت میسر ہی تب ہوتا،جب شام بہت گہری ہو جاتی۔ مجھے اچھے سے یاد ہے، بہت لیٹ نائٹ کا شو تھا ،ویک اینڈ ضائع نہ ہو،اسی لیے فیصلہ ہوا کہ یہ شو دیکھا جائے گا۔ ایک مشہور شاپنگ مال کی راہ لی
مزید پڑھیے


دے گھما کر

منگل 22 دسمبر 2020ء
ثروت ولیم
اصطلاح "دے گھما کر"سننے میں ہی بڑی زبردست محسوس ہوتی ہے کرکٹ میچ میں اس کا استعمال ویسے جوش بڑھانے کا سبب ہے۔مخالف ٹیم کو چھکا پڑے ،چوکا یا سیدھا باونسر، تمام صورتوں میں جوش اس قدر دیدنی ہوتا ہے کہ ہر دوسرے شخص کی زبان پر ایک عام مگر دلچسپ جملہ یہی ہوتا ہے ۔’’کیسا گھما کر دیا ‘‘۔ مگر کھیل کی بجائے اگر اسی اصطلاح کا بے رحمانہ استعمال ریاست یا ادارے عام عوام پر کریں تو پھر معاشرے کے رویوں میں بگاڑ کے سوا کچھ نہیں پنپتا۔المیہ تو یہ ہے کہ ’’دے گھما کر‘‘کا استعمال ہر اس طبقے
مزید پڑھیے


بے ڈھنگا سیاسی کینوس

منگل 15 دسمبر 2020ء
ثروت ولیم
پاکستان کی تصویر سیاست کے پیرائے میں ہے،وگرنہ سیاحت ملحوظ ہو تو کیا کہنے۔پھر صوبہ ہو یا شہر،لبھانے کو بہت کچھ میسر ہے۔پنجاب کی اپنی ایک خاص پہچان ہے،سندھی ثقافت بے حد حسین،بلوچستان کے نظاروں کا اپنا لطف ہے،خیبر پختون خواہ کی خوبصورتی اپنی جگہ اور گلگت بلتستان کی خوبصورتی پر تو جنت کا گمان ہوتا ہے۔ دوسری طرف سیاست کی تصویر اسی قدر بے ڈھنگی ہے- ویسے تو ایک لمبی سیریز تحریر ہو سکتی ہے مگر خلاصہ ہی واضح کرنے کو کافی ہے۔ مینار پاکستان جلسے کے لیے سارا زور لگایاگیا۔اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سیاسی
مزید پڑھیے








اہم خبریں