Common frontend top

سعدیہ قریشی


لہو لہان فلسطین اور میچ ہارنے کا غم


کرکٹ میچ سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں۔پہلے کہیں پڑھا تھا کہ کسی کا اچھا کھیل دیکھنے سے بہتر ہے کہ برا کھیل خود کھیل لیا جائے۔ کوئی بھی کھیل جو گھنٹوں آپ کسی سکرین کے سامنے بیٹھ کر دوسروں کو کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں اس سے بہتر ہے کہ آپ خود کسی سرگرمی اور کسی ایکٹیوٹی میں مصروف ہو جائیں۔ پاکستانیوں میں کرکٹ ایک ایسا کریز ہے جس میں لوگ گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر صرف اپنا وقت ہی ضائع نہیں کرتے قیمتی احساسات اور جذبات بھی اس چیز پر ضائع کر دیتے ہیں جس کا حاصل حصول
بدھ 25 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

آہ…میرے فلسطینی بچے!!

اتوار 22 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
اسرا غزہ میں رہنے والی 30 سالہ ماں ہے جو غزہ کی لاکھوں ماؤں کی طرح جنگ کے جہنم سے گزر رہی ہے جس کے دو بچے ہیں آٹھ سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹا۔ وہ کہتی ہے کہ میں اپنے بچوں کے خوف سے پگھلتے ہوئے چہرے نہیں دیکھ سکتی ہم ایک جہنم میں رہ رہے ہیں۔ بچے ذہنی مریض بن چکے ہیں دن میں کئی بار انہونی کے خوف سے الٹیاں کرتے ہیں۔ 1949ء کے جنیوا کنونشن کے مطابق بچوں کو جنگ میں مارنا یا نقصان پہنچانا جنگی اصولوں کے خلاف ہے۔ ایسے اعلی اخلاقی اصول صرف کتابوں میں لکھنے
مزید پڑھیے


تم ہی کرتے ہو قتل کا ماتم تمہیں تیر و تفنگ بانٹتے ہو !

جمعه 20 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ہر گزرتے دن کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں انسانی المیہ بڑھتا جا رہا ہے۔اسرائیلی وحشیوں نے غزا کے ہسپتال پر منگل کے روز بدترین بمباری کی یہ غزہ کا کرسچن ہسپتال ہے جس کا نام الاھلی بیپٹسٹ ہاسپٹل ہے۔موقع پر ہی 300 فلسطینی شہید ہو گئے مگر اب تک کی اطلاعات کے مطابق شہداء کی تعداد 800 تک پہنچ چکی ہے۔زیادہ وہی ہیں جو پہلے ہی بیمار اور زخمی تھے اور اپنا علاج کرانے کے لیے ہسپتال میں موجود تھے۔اور دوسرے جو ان کے تیمارداروں کی حیثیت سے ہسپتال
مزید پڑھیے


ہمیں اپنے آباء سے کوئی نسبت ہے ؟

بدھ 04 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
صدیوں پہلے عباسیوں کے عروج کا زمانہ ہم پہ حیرت کے کئی در وا کرتا ہے۔ زراعت پر پورے سائنسی انداز میں توجہ دی جا رہی تھی۔اسی طرح صنعت و حرفت پر عباسیوں نے بڑی بھر پور توجہ دی۔ یہاں تک کہ جنگی جہاز بنا ڈالے۔ اس دور کو اپنے تصور میں لائیے کہ جب ابھی علم طب کی بنیاد رکھی جا رہی تھی ۔کیمیا کی بنیاد رکھی جا رہی تھی، مشینیں نہیں تھیں۔ یورپ اس وقت اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا لیکن ادھر عباسیوں نے صنعت و حرفت میں شاندار ترقی
مزید پڑھیے


مسلمانوں کی سیاسی تاریخ :چند تاثرات

اتوار 01 اکتوبر 2023ء
سعدیہ قریشی
تاریخ الاسلام السیا سی مصر کے ممتاز فاضل تاریخ دان ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن کی تصنیف ہے جسے اردو میں علیم اللہ صدیقی نے مسلمانوں کی سیاسی تاریخ کے نام سے ترجمہ کیا ہے۔ان دنوں یہ کتاب زیر مطالعہ ہے۔ ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن کے وقیع کام کی یہ جلد دوم ہے جس میں عباسیوں کے دور کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ایک طرف مسلمانوں کی تاریخ باہمی سازشوں یورشوں اور تخت کے لیے اپنوں ہی کی دشمنی سے بھری ہے تو دوسری طرف علم و ہنر اور خوشحالی سے چمکتے ہوئے بے مثال ادوار بھی دیکھنے
مزید پڑھیے



روح سرشار کرتے اساطیری آہنگ کے نعتیہ اشعار

جمعه 29  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
نہ جانے احمد جہانگیر نے نعت کے یہ اشعار کون سے عالم میں بیٹھ کر اپنی روح کے قرطاس پر اتارے ہیں کہ ان کا منفرد تخلیقی آہنگ پڑھنے والے کی روح کو سرشار کر دیتا ہے ۔ سندھی شاعر حاضر ہو والی نعت کے انوکھے لہجے کو سن کر تو بڑے بڑے چونک اٹھے تھے۔۔ نعت کیا ہے ایک طلسمی دروازہ ہے جو کھلتا ہے اور پڑھنے والے کو ایک انوکھی اساطیری فضا میں لے جاتا ہے۔ پڑھیے اور ایسی منفرد نعت کے
مزید پڑھیے


ہم اپنے معاملات میں کیسے مسلمان ہیں؟

بدھ 27  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
حدیث قدسی کا مفہوم ہے کہ انسان اپنے معاملات سے پہچانا جاتا ہے۔ ہم نے دین کو اپنے معاملات میں جگہ دینے کی بجائے ایک تہوار کی صورت منانے کی روایت بنا لی ہے۔ کبھی محرم منا رہے ہیں ،کبھی ہم ربیع الاول منا رہے ہیں۔یہ سب بجا لیکن ہمارے معاملات میں ان تعلیمات کا عکس نظر نہیں آتا جو دین نے ہمیں سکھائی ہیں۔ ہماری سوچ اور فکر کی تمام توانائیاں تہوار منانے کے عمل کی نذر ہو جاتی ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے تقاضے صرف گھروں پہ بتیاں لگانے سے, میلاد منانے سے اور
مزید پڑھیے


عافیہ صدیقی کیس: پتھریلی خاموشی کیوں؟

اتوار 24  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ستمبر کی 23 تاریخ ہے بارش رات سے ہو رہی ہے موسم خوشگوار ہو گیا ہے مگر آج بارش مجھے ہیمنگوئے کے ناولوں کا کردار لگ رہی کرب رنج جدائی کا استعارہ ! میری آنکھوں میں بھی بارش ہونے لگتی ہے۔مجھے 2010 کا 23 ستمبر بھی یاد آتا ہے عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں 86 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔ابھی آصف محمود کا لکھا ہوا کتابچہ میرے ہاتھ میں ہے۔ امریکی سپر پاور کی وار آن ٹیرر کی وحشت کا شکار ہونے والی مظلوم مافیہ کی مظلومیت نے جیسے دل پر وار کر دیا ہو۔میں لفظ ڈھونڈ
مزید پڑھیے


کرسٹا لینا جارجیا کی نصیحت اور ٹیکس چور مقتدر طبقہ۔!

جمعه 22  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ہمارے حکمرانوں کو حلف اٹھاتے ہی امریکہ جانے کا شوق ہوتا ہے تو ہمارے نگران وزیراعظم کیسے پیچھے رہتے انہوں نے حلف اٹھایا اور امریکہ جا پہنچے ۔وہاں وہ بڑے بڑے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے دربار میں بھی حاضری دی ہے۔ اور وہاں کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے ملک کے وزیراعظم کو یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ آپ کے معاشی حالات اگر اچھے نہیں ہیں تو اپ امیروں سے ٹیکس لیں اور غریبوں کو آسانی دیں۔یہ بات 76برس سے حکمرانوں کو سمجھ
مزید پڑھیے


کھجوٹ کے جنگلی پھولوں کی مہک

بدھ 20  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
سفر بھی ایک طرح کا مراقبہ ہے۔ مراقبہ جو آپ کی روح سے انتشار بھری مصروفیات کی گرد اتار کر آپ کو یکسوئی کے سکون سے مالامال کرتا ہے۔ وہ سفر جو خالصتاً آپ خود کو وقفہ دینے کے لیے کرتے ہیں کسی مراقبے سے کم نہیں ہوتا۔ مری کے قریب ایک گاؤں کھجوٹ کے گھنے جنگل میں پہاڑ پر واقع یہ ایک سرکاری ریزارٹ تھا۔ میں یہاں پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک پرسکون مراقبے سے گزر رہی تھی۔ پہاڑ پر بنے ہوئے پی ٹی ڈی سیکے اس ہل ٹاپ ریزارٹ میں ہمیں آئے دوسرا دن تھا۔ قدرتی حسن میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں