Common frontend top

سعدیہ قریشی


پالیسی سازوں کو کب ہوش آئے گی؟


آج صبح یعنی سترہ مئی 2022 بروز منگل کا واقعہ ہے، صبح سات بجے فاروق احمد خان اور رضیہ فاروق پانی سے بھری ہوئی بوتلیں لے کر صحرائے چولستان میں موجود تھے۔ پانی کی بوند بوند کو ترستے ہوئے ہوئے بچے بالے عورتیں جنکے ہونٹوں پر پیاس پیپڑیاں بن کے جم چکی تھی، پانی کی بوتلوں سے بھرے ٹرک کو کو دیکھ کر بے پناہ خوشی کے عالم میں ٹرک کے اردگرد جمع تھے۔چھ لٹر کی بوتلوں میں پانی نہیں ان کے لئے زندگی کا سامان تھا۔ ان صحرائیوں نے پانی نہ ہونے کی بنیاد پر
بدھ 18 مئی 2022ء مزید پڑھیے

ایک لو دیتی ہوئی یاد۔۔!

اتوار 15 مئی 2022ء
سعدیہ قریشی
میں نے اپنے پسندیدہ شاعر منیر نیازی کو پہلی بار موسم بہار میں دیکھا ۔ریس کورس پارک میں جشن بہاراں کا میلہ تھا اور منیر نیازی اس میلے میں گمشدہ بچے کی سی حیرانی کے ساتھ ایک جانب سے آتے دکھائی دئیے ۔میں اپنی چند سہلیوں کے ساتھ وہاں گئی تھی ۔ دستکاری کے سٹالز کی طرف تیزی سے جاتے ہوئے ہم نے سامنے سے منیر نیازی کو آتے ہوئے دیکھا ۔بیسیوں بار انہیں پی ٹی وی کے مشاعروں میں دیکھا تھا ۔ مجھے منیر نیازی کا بہت سا کلام ازبر تھا۔ ان کی نظمیں مجھے زبانی یاد تھیں
مزید پڑھیے


پانی کو ترستی چولستان کی دھرتی !

جمعه 13 مئی 2022ء
سعدیہ قریشی
سیاست کا محاذ گرم ہے لیکن اس وقت چولستان سے آنے والی پانی پانی پکارتی ہوئی آوازوں پر کان دھرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں قلت آب اور قحط سالی کی بدولت سینکڑوں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ۔چولستان کے لوگوں کے لیے ان کی ایک بکری کا مرجانا بھی کسی سانحے سے کم نہیں ہوتا کیونکہ یہ ڈھور ڈنگر ان کے لیے زندگی کی علامت ہیں وہ انہی کے بل بوتے پر زندگی کا سامان کرتے ہیں۔یہ ڈھورڈنگر صحرا میں رہنے والوں کے لئے ان کے گھر کے مکینوں کی طرح ہوتے ہیں ان کے مرنے سے ان کا کچھ
مزید پڑھیے


کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

بدھ 11 مئی 2022ء
سعدیہ قریشی
جلسے جلوسوں اور اجتماعات کی تاریخ بھی انسانی سماج میں اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ خود انسانوں کا وجود ہے۔ مذہبی اجتماع ہوں یا سیاسی اجتماع انسانی معاشروں میں ان کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔سیاسی اور مذہبی رہنما اپنے اپنے نقطہ نظر کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے اجتماع کی صورت لوگوں سے خطاب کرتے رہے ہیں۔ پہلے وقتوں میں کمیونیکیشن کے ذرائع اتنے جدید نہیں تھے۔ آج تو تیز ترین کمیونیکیشن کا ایک انقلاب آ چکا ہے۔ کمیونیکیشن کے جدید ترین اور تیز رفتار ذرائع ہمارے پاس موجود ہیں ۔ چند سیکنڈز میں اپنی بات ہزاروں لاکھوں
مزید پڑھیے


بعد از تہوار ۔۔۔!!

اتوار 08 مئی 2022ء
سعدیہ قریشی
مئی کا آغاز ہو چکا ، املتاس کی شاخوں پر زرد بہار پھوٹ رہی ہے مگر فضا لوگوں کو تقسیم کرتی سیاست سے بوجھل ہے۔ سیاسی بیان بازی ایسی ہے کہ دل دہلتا ہے، خدشات سر اٹھاتے ہیں ۔ایسے بہت سے ایشوز کی گرد میں اٹے ہوئے تہوار کے بعد کے دن ہیں! مگر سر دست ہم نے سماج میں دراڑیں ڈالتی بدصورت سیاست اور خدشات سے بھری بیان بازی پر بات نہیں کرنی، فی الحال تو ہمیں اس اداسی کا سامنا ہے جو بعد از تہوار دیوار دل پر ایک خود رو بیل کے طرح چڑھی جاتی ہے۔بعد از
مزید پڑھیے



سوشل میڈیا کا سونامی: بہتر تربیت کیلئے والدین کیا کریں ؟

اتوار 01 مئی 2022ء
سعدیہ قریشی
سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سونامی کے سامنے حفاظتی بند باندھنے کا صرف ایک ہی طریقہ تھا کہ ہم تربیت کے نظام کو مضبوط بناتے ۔ ہم نے اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں اپنے سماجی ڈھانچے کو بچانے کیلئے ان کی تربیت کا کوئی نظام وضع نہیں کیا۔ ٹیکنالوجی کے سونامی نے بچوں کو وقت سے پہلے بڑا کر دیا ہے، بہت سے موضوعات ایسے ہیں جن پر والدین بچوں سے بات نہیں کرتے جبکہ بچے اپنے سمارٹ فون پر ایک کلک کے ذریعے سب کچھ جان رہے ہیں ۔ ہمارا گزشتہ کالم ان الفاظ پر ختم ہوا
مزید پڑھیے


سوشل میڈیا کی سما جی اور خاندانی نظا م میں نقب زنی

جمعه 29 اپریل 2022ء
سعدیہ قریشی
سوشل میڈیا نے ہمارے سماجی ڈھانچے اور خاندانی نظام میں بدترین نقب لگائی ہے۔ یہ ہمہ جہت زوال کی کہانی ہے جو کئی سلگتے سوالات کو جنم دیتی ہے۔ کراچی سے یکے بعد دیگرے دو کم عمر لڑکیوں کی گھر سے غائب ہونے اور پھر اپنی پسند سے شادی کرنے کے حیرت انگیز طور پر ملتے جلتے واقعات ہوئے اس طرح کے سارا ملک ان لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعائیں کرتا رہا۔ دعائے زہرا اور نمرہ کاظمی جن کی عمریں والدین 14برس بتارہے ہیں ان کے پراسرا اغوا سوشل میڈیا پر زیر بحث
مزید پڑھیے


رمضان اور ہم

اتوار 24 اپریل 2022ء
سعدیہ قریشی
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے۔آخری عشرے میں عبادات کی طرف رجحان بڑھ جاتا ہے۔ آخری عشرے میں طاق راتیں بھی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا کہ ان طاق راتوں میں شب قدر تلاش کرو ، سو آخری عشرے میں راتوں کی عبادت بڑھ جاتی ہے۔ لاکھوں لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اور خود کو ہر قسم کی دنیاوی مصروفیات اور کاموں سے دور کرکے اپنے آپ کو، اپنے وقت کو اپنے رب کی عبادت کے لیے وقف کردیتے ہیں ۔ رمضان المبارک میں ہمارے شب و روز ظاہری طور پر بدل جاتے ہیں ۔
مزید پڑھیے


عہد شکنی کا وبال

جمعه 22 اپریل 2022ء
سعدیہ قریشی
اچھا ہوتا کہ عمران خان کو پانچ سال پورے کرنے کے لئے دئیے جاتے تاکہ بطور وزیراعظم وہ اپنی کارکردگی کے لیے جواب دہ ہوتے اور عوام کے سامنے نام نہاد سازش اور خود داری کے بیانیے کو گھڑ کے اپنی کارکردگی پر پردہ نہ ڈال سکتے۔ اسلامو فوبیا کے حوالے سے عالمی فورم پر موثر آواز اٹھا کر عمران خان نے بطور وزیراعظم نیک نامی کمائی مگر اسی فیصد عوام کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ ان مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دے سکے۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب وہ عوام کے پاس جا رہے
مزید پڑھیے


سب انسپکٹر سلیمان کو انصاف دیں

بدھ 20 اپریل 2022ء
سعدیہ قریشی
دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جب دنیا تباہی کے بعد تعمیر نو کے بارے میں سوچ رہی تھی برطانوی ناول نگار ای ایم فوسٹر نے ایک مضمون لکھا Tolerance۔اس میں وہ کہتا ہے۔جنگ اور اختلاف کے شعلوں م میں جلتی دنیا کو سب سے زیادہ جس شے کی ضرورت ہے اس کا نام ہے برداشت !یہ بات اس نے کوئی ایک صدی پہلے کہی تھیں مگر آج اپنے معاشرے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس معاشرے کو سب سے زیادہ ضرورت رواداری اور برداشت کی ہے۔اختلاف تنوع کی بنیاد پر یہ پوری کائنات کھڑی ہوئی ہے انسانوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں