Common frontend top

صحت


پیرامیڈیکل سٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میںمظاہرہ

هفته 02 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال کا پیرامیڈیکل سٹاف ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے ۔ مظاہرین کی جانب سے آؤٹ ڈور بھی بند کردیا گیا ہے ۔ مظاہرین کا سروسز ہسپتال سے سپریم کورٹ رجسٹری تک مارچ اپنے حق کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرین نے مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔
مزید پڑھیے


پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ ہیلتھ کیئرپنجاب کا اجلاس

جمعه 01 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا187واں اجلاسPQCBآفس جوہرٹائون میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی- میٹنگ میں ادویات کے کل 60کیسز پر کارروائی کی گئی جبکہ 08ری ٹیسٹنگ کی اپیلز ِکا بھی جائزہ لیا گیا ۔کل کارروائی شدہ کیسز میں سے 15کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا 06کیسزمیں ایف آ ئی آر درج کروانے کی اجازت، 11کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 08کیسزکوخارج کر دیا گیااور17کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ۔کل غورکردہ کیسز میں ریگولرنوعیت کے 39کیسز ،N۔I۔H سٹینڈرڈکے
مزید پڑھیے


ایک درجن سے زائد ڈیڈ پڑے میگا پراجیکٹس مکمل کر لئے :سیکرٹری ہیلتھ کیئر

جمعه 01 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سال کے دوران ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں تقریبا ساڑھے چار ہزار بیڈز کا اضافہ کیا گیا اور ایک درجن سے زائد ایسے میگا پراجیکٹس جو ڈیڈ پڑے تھے ، اربوں روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا اور نئے طبی آلات ، ایم آر آئی، سی ٹی سکین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید لیبارٹریز بنائی گئی ہیں اور برن یونٹس قائم کئے گئے -انہوں نے یہ بات آج وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی میڈیکل یونیورسٹیز، میڈیکل
مزید پڑھیے


سگریٹ ہماری نوجوان نسل کو خراب کررہا ہے :ڈاکٹر شہناز نسیم

جمعه 01 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور اورڈرگ ایڈوئزری ٹرننگ حب کے باہمی اشتراک سے سگریٹ نوشی کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہناز نسیم نے کی۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین ،ڈاکٹر بشیر ندیم اورطاہرہ مریم ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کیا۔سی ای او ڈاکٹر شہناز نسیم نے کہا کہ سگریٹ ہماری نوجوان نسل کو خراب کررہا ہے ۔حکومت انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور سگریٹ کا استعمال کرنے والے بے شمار
مزید پڑھیے


عالمی میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹیزکی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے شراکت داری

جمعه 01 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے صحت کے انضباطی کردار اورفراہمی صحت کے معیارات پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں عالمی ادارہ برائے طبی انضباطی اتھارٹیز(انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹیز) نے کمیشن کو عالمی شراکت دار کا درجہ دے دیا ہے ۔جس سے پاکستان میں صحت کے انضباطی نظام میں پہل کرنیوالے کمیشن کو عالمی اعزاز بھی حاصل ہوگیاہے ۔کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی پچھلے پانچ سال میں منفرد اور ماہرانہ خدمات کی کامیابیاں عالمی ادارے کے
مزید پڑھیے



ریسرچر خالدنے ہیپاٹائٹس بی ایڈز،ڈینگی کا علاج دریافت کرلیا

جمعرات 31 مئی 2018ء
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ریسرچر خالد پرویز نے ہیپا ٹائٹس بی ‘ ایڈز اور ڈینگی کا علاج دریافت کر لیا ہے انگلش میڈیکل سسٹم میں ان بیماریوں کا علاج موجود نہیں ہے ۔ انہو ں نے ادویاتی پودوں سے ایک دوا تیار کی ہے جوکہ وائرس کی تمام بیماریوں کے لئے مو ثر ہے ۔ خالد پرویز کاتعلق گوجر انوالہ سٹی سے ہے اور وہ بطور لیب ٹیکنالوجسٹ ملکی اور غیرملکی میڈیکل لیبارٹریوں میں 32 سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ ریسرچر خالد پرویز نے 25 سال تک وائرس کی مختلف بیماریوں پر ریسرچ کرنے کے بعدان بیماریوں کا علاج دریافت کیا ۔
مزید پڑھیے


پشاور: محکمہ صحت ایم ایم اے دورمیں قائم انڈوومنٹ فنڈ کے 58کروڑ سے لاعلم

جمعرات 31 مئی 2018ء
پشاور(تیمورخان) خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت حکام اپنے ہی فنڈز سے لاعلم نکلے ، 58 کروڑ کا فنڈز ایک دہائی سے بینک میں پڑا رہا،سرکاری ہسپتالوں میں نادار مریضوں کیلئے فارمیسی و دیگر سہولیات کیلئے مختص کردہ فنڈز کو استعمال کیا گیا اور نہ ہی کوئی مریض اس سے مستفید ہوسکا،متحدہ مجلس عمل حکومت قانون سازی کرکے عملی اقدامات کرنا بھول گئی۔ایم ایم اے حکومت نے اپریل2004ء میں میڈیکل انڈومنٹ فنڈز ایکٹ پاس کیا تھا جس کے تحت ان غریب مریضوں کا علاج ہو نا تھا جو زکواۃکے مستحق تھے ،جس میں دل کا آپریشن، انجیوپلاسٹی،کینسر، گردوں کے ڈائیلائسز،کالے
مزید پڑھیے


ڈاکٹروںکا کام لوگوں کی زندگی بچانا ہے لینا نہیں :پی ایم ای

جمعرات 31 مئی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ناقابل علاج امراض میں مبتلا مریضوں اور انتہائی ضعیف افراد کا علاج منقطع کرنے اور ڈاکٹر کی مدد سے خود کشی(Euthanasia) کے کسی بھی قانون کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ اس بات کا اظہار پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر اشرف نظامی، ڈاکٹر قیصر سجاد سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر طلحہ شیروانی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نے مشترکہ بیان میں کیا۔ عہدیداران نے مزید کہا کہ ڈاکٹر انسان دوست پیشہ ہے اور اس کا کام زندگی بچانا ہے نہ کہ زندگی لینا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اس طرح کے غیر طبعی قانون کی
مزید پڑھیے


کڈنی اینڈ لیور ریسرچ سینٹرکو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے اجازت نامہ جاری

منگل 29 مئی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (PKLI&RC)کو پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (PHOTA)کی طرف سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔ اس مقصد کیلئے PHOTAکی معائنہ ٹیم گذشتہ روز ہسپتال آئی اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ٹیم نے ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے کی گئیں تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اجازت نامہ جاری کردیا۔یاد رہے کہ معائنہ ٹیم کا یہ دورہ PHOTAکے قانونی تقاضوں کے حوالے سے کیا گیا جس میں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی، شیخ زید ہسپتال، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، علامہ اقبال میڈیکل کالج
مزید پڑھیے


خسرہ سے بچاؤ ،جنرل ہسپتال میں مربوط انتظامات

منگل 29 مئی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے انجیکشن لگانے کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں مربوط انتظامات کئے گئے ہیں جہاں طے شدہ شیڈول کے مطابق ویکسین فراہم کی جا رہی ہے ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے ایل جی ایچ میں خسرہ سے بچاؤ کے لیے قائم تینوں کاونٹرز کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نادیہ ارشد اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ پرنسپل پی جی
مزید پڑھیے








اہم خبریں