Common frontend top

صحت


ہیپاٹائٹس کی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں: مہتاب وسیم

اتوار 29 جولائی 2018ء
منڈی بہاؤالدین، (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہیپاٹائٹس کے علاج کی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ بات تشویشناک ہے کہ صوبے میں ہر نواں شخص ہیپاٹائٹس کا شکار ہے ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں اسپیشل کلینک کام کررہے ہیں جس سے ضلع بھر کے مریض مستفید ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کوتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر
مزید پڑھیے


انسداد ڈینگی کے حوالے سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں :ڈی سی

اتوار 29 جولائی 2018ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے موثراقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں بھر پور طریقے سے گھروں میں انسداد ڈینگی کی سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئوٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے یکم جنوری سے اب تک 8لاکھ 31ہزار مقامات کو چیک کیا گیاہیں ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ428مقامات سے لاروا ملنے پر اس کو تلف کر دیا گیاہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی پر مامور ٹیمیں ڈی ایچ اے ، فیروز والہ سے ملحقہ بائونڈری اور کوٹ لکھپت کے
مزید پڑھیے


بروقت علاج سے ہیپا ٹائیٹس کا مرض ختم ہو سکتا ہے :ڈاکٹرشفقت محمود

اتوار 29 جولائی 2018ء
لاہور( پ ر )سینئر انسٹرکٹر گیسٹرو انٹرولوجی , شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال ڈاکٹرشفقت محمود نے کہا ہے کہ بروقت علاج سے ہیپا ٹائیٹس کا مرض مکمل طور پر ختم ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018میں اس دن کے لیے ایک خاص تھیم کا اجراء کیا گیا ہیجو کہ ''Test۔ Treat۔ Hepatitas" ہے ۔ پاکستان بھر میں وائرل ہیپا ٹائیٹس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ہیپا ٹائیٹس کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے ہیپا ٹائیٹسA اورE آلودہ پانی کے استعمال سے پھیلتا ہے ، ہیپا ٹائیٹس کی یہ قسم خود کار طریقے سے
مزید پڑھیے


’’جگر کا ایک بھی ٹرانسپلانٹ نہ ہوا‘‘،پی کے ایل آئی سربراہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

هفته 28 جولائی 2018ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی)پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے اب تک ہسپتال میں جگر کا ایک بھی ٹرانسپلانٹ نہیں ہوسکا اور صرف 60 بیڈ ہی آپریشنل ہیں۔ جس پرعدالت نے(باقی صفحہ4نمبر24) پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روزسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مذکورہ رپورٹ ڈیجیٹل فرانزک ریسرچ اینڈ سروس کے ڈائریکٹر کوکب جمال نے پیش کی۔ رپورٹ ڈیجیٹل فارمیٹ کی شکل میں بھی جمع کرائی گئی
مزید پڑھیے


اے کیو خان ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر میں مزید دو مشینوں کا اضافہ

هفته 21 جولائی 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر) معروف ایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت پر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے ڈائیلسز سنٹر میں مزید دو مشینوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال میں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ مریضوں کی سہولیات کے پیش نظر ڈائیلسز سنٹر میں مزید دو مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے تا کہ غریبوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات میسر آ سکیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی
مزید پڑھیے



جنرل ہسپتال شعبہ سرجیکل کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعه 20 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال شعبہ سرجیکل کے زیر اہتمام اپنی نوعیت آپ کی پہلی تربیتی ورکشاپ Group Dynamics and Conflict Management""منعقد کرائی گئی جس میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی باہمی مشاورت اور ورکنگ کے حوالے سے مختلف سیشن ہوئے ۔ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل کی سربراہی میں ورکشاپ کے شرکاء کو ڈیوٹی اوقات کے دوران مل جل کر کام کرنے کے حوالے سے لیکچرز دیئے گئے جن میں مریضوں سے دوستانہ ماحول کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر عمرا ن کھو کھر نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کا ماحول مریضوں
مزید پڑھیے


کوٹلی لوہاراں میں گیسٹرو کی وبا سے 100افراد ہسپتال داخل

پیر 16 جولائی 2018ء
کوٹلی لوہاراں(نمائندہ 92نیوز) مضر صحت شوارما کھاکر بیمار ہونے والوں کے بعد گیسٹرو کی وبا پھیل گئی،100 سے زائد افراد اسہال اور پیٹ امراض میں مبتلا،متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹراور نجی ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں میں ایمرجنسی نافذ کر گئی۔بنیادی ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک نجی رفاعی تنظیم کوٹلی لوہاراں ویلفیئرسوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت ادویات کی فراہمی کی ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔جبکہ دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت
مزید پڑھیے


ڈینگی ختم کرنے کیلئے سرکاری محکمے کردارادا کریں:منصور احمد

هفته 14 جولائی 2018ء
ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ ر پورٹر) ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ضلع بھر کے محکموں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ سول سوسائٹی میں شعور پیدا کرنا ضروری ہے ۔ طلباء طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کریں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین وٹو نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کھڑے اور صاف پانی میں ہوتی ہے ۔ ہمیں اپنے گھر محلے ، دفتر
مزید پڑھیے


پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن

منگل 10 جولائی 2018ء
کراچی(این این آئی،سٹاف رپورٹر) پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ۔کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب نے ملکی تاریخ میں شعبہ طب میں کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 62 سالہ مریضہ نفیسہ میمن کو میکنیکل دل لگایا۔ مریضہ کا دل صرف 15 فیصد کام کر رہا تھا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چودھری نے کی، ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کیلئے تقریباً 5 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ندیم نے آپریشن کی کامیابی کا اعلان
مزید پڑھیے


79ہایٗ رسک یو سیز میں آج پولیو کی مہم شروع

پیر 09 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) شہر میں سیوریج کے پانی میں پولیووائرس کی تصدیق کے بعد شہر کی ہائی رسک یونین کونسلز میں آج سے 4روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گی ۔شہر کی79ہائی رسک یونین کونسلوں میں پولیو مہم چلائی جا رہی ہے ۔اس موقع پر مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کا پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ پولیو مہم کے آخری2 روز میں کیچ اپ ڈے کے طور پر رہ جانے والے بچوں کوحفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اگست میں بھی 2بار مہم چلائی جائے گی۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں