Common frontend top

صحت


ادویات کی بڑھتی قیمتوں پرتحفظات،پی ایم ڈی سی کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا(قائمہ کمیٹی صحت

هفته 29  ستمبر 2018ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کااجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرعتیق شیخ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پی ایم ڈی سی کی کارکردگی اور ادویات کی بڑھتی قیمتوں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا، کلثوم پروین نے کہاای ہیلتھ ۔ای گورننس کا نظام یو اے ای کے پاس بہت اچھا ہے ، ای ہیلتھ کیلئے کام کرنا ہے ،پی ایم ڈی سی کیلئے ایکٹ بنانا ضروری ہے ، پی ایم ڈی سی کی ملازمتوں میں چاروں صوبوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے پی ایم ڈی سی
مزید پڑھیے


عالمی ہارٹ ڈے آج ، بیماری سے سالانہ پونے دو کروڑ افراد کی ہلاکت

هفته 29  ستمبر 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم قلب آج منایا جائے گا ،عالمی ادارہ صحت کے مطابق سالانہ اس بیماری سے ایک کروڑ 75لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور 2030تک یہ تعداد 2کروڑ 30لاکھ سالانہ تک پہنچ جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے آگاہی واکس اور سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا ۔گزشتہ روز پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام عالمی ہارٹ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر طارق میاں، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد، نائب صدر ڈاکٹر ناہید ندیم ، ڈاکٹر طاہر چوہدری،
مزید پڑھیے


ڈی سی اوکاڑہ کا مرکز صحت اختر آباد کا دورہ

جمعرات 27  ستمبر 2018ء
اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے رورل ہیلتھ سنٹر اختر آباد کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، ادویات کا سٹور، ایمرجنسی وارڈ، لیبارٹری، ایکسرے روم، آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے رورل ہیلتھ سنٹر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر اپنی برہمی کا اظہار کیا انہوں نے صفائی ستھرا ئی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سر انجام دیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے انٹر ڈسٹرکٹ کوئز مقابلہ جات کے
مزید پڑھیے


پاکستان بیت المال نے ہسپتالوں کو10کروڑ86لاکھ روپے جاری کردیئے

هفته 15  ستمبر 2018ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان بیت المال نے مریضوں کے علاج کے لئے فنڈز جاری کردئیے ، پاکستان بیت المال نے گزشتہ روز 1135 مریضوں کے علاج کے لئے ہسپتالوں کو دس کروڑ 86لاکھ روپے جاری کردئیے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید چیک ہسپتالوں کو جاری کردئیے جائیں گے ،نگران حکومت نے انتخابات کے پیش نظر بیت المال کو فنڈز کی فراہمی روک دی تھی جس کی وجہ سے سائلین اور مریضوں کومالی امداد کی عدم فراہمی پر شدید مشکلات کا سامنا تھا ،پاکستان بیت المال کے قائم مقام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد اقبال خان نے 92 نیوزسے گفتگو کرتے
مزید پڑھیے


رواں برس پاکستان میں کینسر سوا لاکھ جانیں لے گا:عالمی ادارہ صحت

جمعه 14  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2018ء میں پاکستان میں کینسر کی 36اقسام سے ایک لاکھ 18ہزار442افراد لقمہ اجل بن جائیں گے ان میں خواتین کی تعداد زیادہ ہو گی ۔خواتین میں چھاتی کا کینسر پاکستان میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہزار158ہو گی۔ منہ کے کینسر میں 13ہزار351، پھپھڑوں کے کینسر سے 9ہزار260، خوراک کی نالی کا کینسر 7ہزار555، خون کا کینسر 4ہزار945، سفید خلیے کا کینسر 4ہزار818،خواتین کے مخصوص حصے کا کینسر 3ہزار861، مثانے کا 2ہزار614، پروسٹیٹ کینسر 3ہزار417، بچہ دانی کا کینسر 3ہزار326، جگرکا 4ہزار222، گلے کا 2ہزار442، دماغ کا
مزید پڑھیے



میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایڈہاک بنیادوں پر نہیں چلایا جا سکتا:پی ایم اے

جمعه 14  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایڈہاک بنیادوں پر نہیں چلایا جا سکتا اور 2012 کے پی ایم ڈی سی ریگولیشنز ایک ناقص قانون سازی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں ڈ اکٹر اظہار احمد چودھری صدر پی ایم اے پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر اجمل نقوی صدر پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر شاہد ملک،ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم ،ڈاکٹرواجد علی ،ڈاکٹر محمد صادق، ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر
مزید پڑھیے


ٹی بی کے کنٹرول اور خاتمے کے لئے کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے :طبی ماہرین

جمعه 14  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام تپ دق کی روک تھام میں کمیونٹی کی شرکت کو بھرپور بنانے کیلئے لاہور میں دور روزہ مشاورتی اجلاس جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں شروع ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر اورنگزیب، چاروں صوبوں کے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سربراہان کے علاوہ عالمی ادارہ صحت ایمروریجن کے ہیڈ ڈاکٹر اختر، WHO جنیوا کی نمائندہ ڈاکٹر لینا ، مرسی کور کے نمائندے اور کمیونٹی ورکرز شرکت کر رہے ہیں۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے مرض کے خاتمہ
مزید پڑھیے


سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کے حوالے سے ایس او پیز جاری

جمعرات 13  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کا معاملہ کے حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں ۔ ہیلپ لائن پر ملنے والی شکایات متعلقہ ہسپتال کے ایم ایس کو بذریعہ ایس ایم ایس بھجوائی جائے گی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہیلپ لائن پرموصول ہونیوالی شکایت کو متعلقہ ایم ایس فوری ازالے کے لیے کام کرئے گا ۔ ایم ایس کی ناکامی کے بعد مریض کی شکایت کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وائس چانسلر کو بھجوائے گا ۔ شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ
مزید پڑھیے


ہسپتالوں کی ویسٹ تلف کرنے کا جدید منصوبہ ٹھپ

پیر 10  ستمبر 2018ء
لاہور(سلیمان چودھری)سابقہ پنجاب حکومت کے دورسے لاہور کے ہسپتالوں کے خطرناک ویسٹ کو جدید سائنسی طریقوں پر تلف کرنے کے لیے شروع ہونے والا منصوبہ لٹک گیا ۔ پی سی ون منظوری ہونے کے باوجود بھی مشینری کی خریداری اور دیگر اخراجات کے لیے 48کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز نہ مل سکے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمود بوٹی پر تین جدید آٹوکلیو کی تنصیب شروع نہ کر سکی جس کے باعث لاہور سے روزانہ 23ہزار کلو گرام ویسٹ تلف کرنے کا منصوبہ صرف فائلوں
مزید پڑھیے


ہیلتھ سسٹم کی بہتری،ینگ ڈاکٹرز ہمارا ہراوّل دستہ ہیں :وزیر صحت

هفته 08  ستمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیر صحت نے وائی ڈی اے پنجاب کو نظام صحت کا بنیادی ستون قرار دیا اور آنے والے دنوں میں ہیلتھ سسٹم کی بہتری کے لئے ینگ ڈاکٹرز کو اپنے ہراول دستے کا درجہ دیا۔وائی ڈی اے پنجاب نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ مریضوں اور ڈاکٹرز کے لیے بہترین نظام صحت کے حصول کی خاطر نئی حکومت کی ہر اچھی پالیسی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول
مزید پڑھیے








اہم خبریں