Common frontend top

صحت


ڈی جی خان:پرچی کیلئے لائن میں کھڑی دل کی مریضہ دم توڑ گئی

منگل 09 اکتوبر 2018ء
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ 92)ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں پرچی کے انتظار میں کھڑی دل کی مریضہ مریضہ دم توڑ گئی۔ دراہمہ کے علاقے موضع جھاڑی والا کے عبدالعزیزجڑھ کی اہلیہ دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آئی تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے چیک اپ کرنے کے بجائے آؤٹ ڈور بھیج دیا ،جہاں پرچی کے حصول کے لئے 2گھنٹے لائن میں کھڑاہونے کے باعث اس کی حالت مزیدبگڑ گئی اور وہ زمین پر گر کر دم توڑ گئی ، ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا،کارروائی کے خوف کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کو چھپانے
مزید پڑھیے


اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا سمن آباد ہسپتال کا دورہ

منگل 09 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال اوروزیر صحت ڈاکٹر یاسمن راشدنے گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد کا دورہ کیا۔ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیااور ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد سوا دو برس قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے کے بعد فعال کیا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے حکام کی نااہلی کے باعث ہسپتال مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا اور صرف پانچ سے چھ بستر ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے مریض دیگر ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔گزشتہ روز دونوں
مزید پڑھیے


سیب کھائیں اور ڈاکٹر کیساتھ بڑھاپے سے بھی دور رہیں

اتوار 07 اکتوبر 2018ء
منی سوٹا(ویب ڈیسک)روزانہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر بھگائیں کے زبردست قول میں ایک اور شے کا اضافہ ہوسکتا ہے کہ اب سیب کھائیں اور بڑھاپا بھی بھگائیں۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف منی سوٹا نے ماضی میں شائع ہونے والی بعض رپورٹس پر دوبارہ غور کیا ہے ۔ ان تحقیقات کے مطابق سیب، سٹرا بیری اور دیگر بعض پھلوں میں ایک قسم کا کیمیکل ’سینولائٹکس‘ پایا جاتا ہے جس کی بہت سی اقسام ہیں۔ یہ بڑھاپے کو روکنے میں بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے اور خلیاتی (سیلولر) سطح پر عمل کرتا ہے ۔ رپورٹ میں یونیورسٹی آف مِنی سوٹا اور
مزید پڑھیے


سرکاری ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی بھرتیوں کا فیصلہ

اتوار 07 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی کمی دور کرنے کے لئے مختصر اور وسط مدتی پلان کی منظوری دی ہے ۔ اس کے تحت مختلف اضلاع میں اینستھیزیا ماہرین کی منظور شدہ 408 اسامیوں میں سے 305خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کمی دور کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابق دور حکومت میں
مزید پڑھیے


کئی شہروں میں بخار، نزلہ زکام کی ادویات کی قلت ،مریض پریشان

هفته 06 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)ملک کے مختلف حصوں میں اہم ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے مریضوں کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق عام بیماریوں کی ادویات جیسے بخار، نزلہ، زکام کی عدم دستیابی نے مریضوں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایفیڈرین کی سپلائی متاثر ہے اس لیے کمپنیوں کو مخصوص ادویات جو اس جُز سے تیار کی جاتی ہیں بنانے میں دشواری پیش آرہی ہے اور یہ عنصر ادویات کی قلت کا باعث بن رہا ہے ۔ اگر کمپنیوں کو مکمل کوٹہ فراہم کردیا جاتا تو ادویات کی قلت پیدا نہ ہوتی۔ڈاکٹروں کو
مزید پڑھیے



ہسپتالوں کی حالت زار، ضلعی سطح پر ایڈوائزری باڈیزتشکیل دینے کا فیصلہ

جمعه 05 اکتوبر 2018ء
لاہور(سلیمان چودھری )پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پنجاب میں شعبہ صحت کی مانیٹرنگ کے لیے ایک اور تجربہ شروع کر دیا ۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتالوں کی حالت زار کے بارے میں رپورٹنگ کے لیے ہرضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزری باڈیزتشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر ضلع کی ایڈوائزری باڈی میں سوشل ورکر،مقامی سیاستدان اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز شامل ہوں گے ۔کمشنرز، ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ اور ایم پی ایز پہلے ہی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے نام پر مداخلت کر تے ہیں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے اس انوکھے فیصلے
مزید پڑھیے


دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں ، عملے کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

جمعه 05 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتالو ں میں دوران ڈیوٹی موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال اورعلاج معالجے کی فراہمی میں تعطل کے باعث محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس، دیہی اور بنیادی مراکز صحت اور ڈسپنسریز کے انچارج صاحبان کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے ۔ مراسلے میں اس بات کا انکشاف ہوکہ سی سی ٹی
مزید پڑھیے


خسرے سے نمٹنے کیلئے جامع پلان مرتب کرلیا : وزیر صحت

جمعه 05 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ خسرے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے جامع پلان مرتب کیا ہے اور 15 سے 27 اکتوبر تک صوبہ بھر میں ایک مہم کے دوران ایک کروڑ 90لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ڈ اکٹر حامد مرزا کی سربراہی میں عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے گاوی (GAVI) کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ 12روزہ مہم کے دوران حساس علاقوں اور کچی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 15ہزار ٹیمیں 6 سے 7سال عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔
مزید پڑھیے


خواجہ سراؤں کیلئے ہسپتال میں الگ وارڈ،عملدرآمد رپورٹ طلب

جمعرات 04 اکتوبر 2018ء
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کیلئے ہسپتال میں الگ وارڈ مختص کرنے کے معاملے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے عمل درآمد رپورٹ مانگ لی ہے لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں خواجہ سراؤں کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ خواجہ سرا بھی اﷲ کی مخلوق ہیں۔درخواست گزار وکیل کے مطابق ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کو مناسب طبی سہولتیں نہیں مل رہیں اور نہ ہی ان کے لیے الگ وارڈز ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی
مزید پڑھیے


آپریشن تھیٹر کی مرمت : گنگا رام میں آنکھوں کاعلاج بند

جمعرات 04 اکتوبر 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سے ایک سر گنگا رام ہسپتال میں آنکھوں کے امراض کا علاج مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ہسپتال میں شعبہ امراض چشم کا آپریشن تھیٹر ڈیڑھ ماہ سے مرمت کیلئے بند ہے ۔ گنگا رام ہسپتال میں امراض چشم وارڈ میں مریضوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ آئی وارڈ کے پروفیسر سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی وارڈ کو تالہ لگا کر چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ آئی وارڈ کے آپریشن تھیٹر کی مرمت میں مزید 2 ماہ سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوں گے ۔ ذرائع
مزید پڑھیے








اہم خبریں