لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کیلئے ہسپتال میں الگ وارڈ مختص کرنے کے معاملے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے عمل درآمد رپورٹ مانگ لی ہے لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں خواجہ سراؤں کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ خواجہ سرا بھی اﷲ کی مخلوق ہیں۔درخواست گزار وکیل کے مطابق ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کو مناسب طبی سہولتیں نہیں مل رہیں اور نہ ہی ان کے لیے الگ وارڈز ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین کے تحت خواجہ سرا بھی شہری ہیں ان کو وہی سہولتیں ملیں چاہیے جو دیگر شہریوں کو حاصل ہی ہے ۔ خواجہ سراؤں کیلئے خواجہ سراؤں کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں الگ وارڈ اور اوپی ڈی میں الگ کمرہ مختص کیے جائیں۔