لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سے ایک سر گنگا رام ہسپتال میں آنکھوں کے امراض کا علاج مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ہسپتال میں شعبہ امراض چشم کا آپریشن تھیٹر ڈیڑھ ماہ سے مرمت کیلئے بند ہے ۔ گنگا رام ہسپتال میں امراض چشم وارڈ میں مریضوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ آئی وارڈ کے پروفیسر سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی وارڈ کو تالہ لگا کر چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ آئی وارڈ کے آپریشن تھیٹر کی مرمت میں مزید 2 ماہ سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کی مکمل تکمیل تک آنکھوں کے علاج کی سہولت مریضوں کو میسر نہیں آ سکے گی۔ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی انتہا ہو گئی کہ آئی آپریشن تھیٹر کی مرمت کے باعث کوئی بھی متبادل انتظام نہ کیا گیا اور بروقت اس کی تکمیل نہیں کروائی جا رہی جس سے مریض خوار ہو کر رہ گئے۔