لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی کمی دور کرنے کے لئے مختصر اور وسط مدتی پلان کی منظوری دی ہے ۔ اس کے تحت مختلف اضلاع میں اینستھیزیا ماہرین کی منظور شدہ 408 اسامیوں میں سے 305خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کمی دور کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابق دور حکومت میں بلند وبانگ دعوئوں کے باوجود صوبے کے 5 اضلاع بہاولنگر، چنیوٹ، لودھراں، وہاڑی اور ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں کوئی اینستھیزیا ماہر سرے سے ہی موجود نہیں۔ یہی حالت کئی تحصیل ہسپتالوں کی ہے ۔اجلاس میں اینستھیزیا ماہر کو مختلف علاقوں کی درجہ بندی کے لحاظ تنخواہ کے علاوہ سوا لاکھ سے 3لاکھ روپے خصوصی الائونس اور فی آپریشن ایک ہزار روپے معاوضہ دینے کی تجویز دی گئی۔ حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔نئے اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی کے لئے فوری طور پر اشتہار دیا جائے گا۔وزیر صحت نے کہا کہ اینستھیزیا ماہرین کی عدم موجودگی میں کسی ہسپتال میں سرجری کی تمام سہولتیں کسی کام کی نہیں ہوتیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے آج یہاں فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور سرکاری فارماسسٹس کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے 586 فارماسسٹس کی بھرتی کے لئے پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی گئی ہے ۔ کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ فارماسسٹس کو مستقل ہونے کے لئے پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینا پڑے گا تاہم اس بات کی سفارش کی جائے گی۔