اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے رورل ہیلتھ سنٹر اختر آباد کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، ادویات کا سٹور، ایمرجنسی وارڈ، لیبارٹری، ایکسرے روم، آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے رورل ہیلتھ سنٹر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر اپنی برہمی کا اظہار کیا انہوں نے صفائی ستھرا ئی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سر انجام دیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے انٹر ڈسٹرکٹ کوئز مقابلہ جات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر نصابی سر گرمیوں، طالب علموں کی ذہنی نشوونما اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالجز گوگیرہ، حجرہ شاہ مقیم، منڈی احمد آباد، بصیر پور، دیپالپور، اوکاڑہ، رینالہ خورد کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے پوزیشن ہولڈر طالبعلموں میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔