لاہور(جنرل رپورٹر) سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات کا معاملہ کے حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں ۔ ہیلپ لائن پر ملنے والی شکایات متعلقہ ہسپتال کے ایم ایس کو بذریعہ ایس ایم ایس بھجوائی جائے گی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہیلپ لائن پرموصول ہونیوالی شکایت کو متعلقہ ایم ایس فوری ازالے کے لیے کام کرئے گا ۔ ایم ایس کی ناکامی کے بعد مریض کی شکایت کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وائس چانسلر کو بھجوائے گا ۔ شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا ایک سیل قائم کیا گیا ہے جس حرکت میں آئے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور ، ہسپتالوں کے سربراہان مریضوں کی شکایات کے حوالے سے تین شفٹوں میں فوکل پرسن نامزد کریں ۔