Common frontend top

صحت


سینٹ کمیٹی:ادویہ قیمتوں میں50فیصدکمی کرانیکااعلان ،چائلڈپورنوگرافی پرسزائے موت کی تجویز

جمعه 06 جولائی 2018ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر،آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے چیئرمین عتیق شیخ نے کہا ہے کہ کمپنی سے 30 روپے میں خریدی گئی دوا مریض کو 320 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، ہم اب یہ ظلم نہیں ہونے دینگے ، قیمتوں میں 50 فیصد کمی کرائیں گے ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہا ئوس میں ہوا ۔ڈائریکٹر پرائسنگ کمیٹی ڈریپ امان اﷲ نے بتایا کہ 2015 میں قیمتوں میں کمی بیشی کا فارمولہ تیار کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 2013 میں کمیٹی نے ڈریپ کو کہا
مزید پڑھیے


سابق پنجاب حکومت کا ایک اور منصوبہ ناکا م، لیڈی ایچی سن ہسپتال کا تشخیصی سنٹر سہولیات دینے سے قاصر

جمعرات 05 جولائی 2018ء
لاہور(سلیمان چودھری ) سابق پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں ناکام پالیسیوں کے باعث خواتین کی صحت کے لیے بنایا گیا ایک اور منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا ۔ لاہور سمیت نزدیکی اضلاع کی خواتین میں بڑھتے ہوئے بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 9کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والاتشخیصی سنٹر مکمل خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔زیادہ تر مشینری زیر استعمال ہی نہیں ہے ۔ مہنگی مشینری جس میں میمو گرافی ، ایکسرے مشین سنٹر میں غیر فعال پڑی ہیں جس کی
مزید پڑھیے


9 جولائی کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

منگل 03 جولائی 2018ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 9جولائی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم 9 جولائی کو شروع ہو گی اور 11 جولائی کو ختم ہو گی۔
مزید پڑھیے


جنا ح ہسپتا ل کے آرتھوپیڈک یونٹ ون میں نئے اوپی ڈی کا افتتاح

منگل 03 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) جنا ح ہسپتا ل کے آرتھوپیڈک یونٹ ون میں نئے اوپی ڈی کا افتتاح کردیا گیا۔نگران وزیر صحت پنجاب پروفیسرڈاکٹر جواد ساجد نے کیا۔ اس موقع پر ہیڈآف آرتھوپیڈک یونٹ ون پروفیسرڈاکٹر تحسین نے کہاکہ اس یونٹ کو بنانے کا مقصد لوگوں کو با عزت طریقے سے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ ان کا مزید کہا کہ اس کی تعمیر سے دھکم پیل والا کلچر ختم ہو جائے گا جبکہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ بہترین بنیادوں پر لوگوں کا علاج ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ میں 16
مزید پڑھیے


صوبائی وزیر خزانہ و محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کے زیر صدارت خصوصی اجلاس

اتوار 01 جولائی 2018ء
لاہور(نامہ نگار ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر خزانہ و محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ضیاء حیدر رضوی نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ مالی سال کے اہداف کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کا کوئی اہلکار سیاست یا سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو اور ایک ہی جگہ پر طویل عرصہ تک تعینات رہنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے ۔ انہوں نے حال ہی میں قائم کئے جانیوالے شکایات سیل کو موثر
مزید پڑھیے



محکمہ ہیلتھ کا سر گنگا رام ہسپتال انتظامیہ کو بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت

اتوار 01 جولائی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرگنگارام ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کو بہتر بنانے اور شعبہ ایمرجنسی میں صفائی کی صورتحال،سکیورٹی اور لواحقین کے بیٹھنے کے لئے تسلی بخش انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔گزشتہ روز سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر نے سپیشل سیکرٹری عثمان معظم کے ہمراہ سرگنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران سیکرٹری ہیلتھ کی آبزرویشنز کی روشنی میں محکمہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو تحریری ہدایات جاری کی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ
مزید پڑھیے


صحت کی بہتری کیلئے بلائے ترک ماہرین پر کروڑوں خرچ [ بغیر کچھ کئے واپس چلے گئے

هفته 23 جون 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر ) سابقہ پنجاب حکومت کا صحت کے شعبے میں ایک اور منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ شہباز شریف کی حکومت نے کروڑوں روپے صحت کے شعبے کو بہتر کرنے کے لئے ترک ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر لٹا دیئے ، دو سال تک بغیر کچھ کئے جیبیں بھرنے والے ترک ماہرین کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے خاموشی سے واپس بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں صحت کے شعبے پر متعدد نت نئے تجربے کئے جن میں ترک ماہرین کی مدد سے ٹیچنگ ہسپتالوں کی
مزید پڑھیے


محکمہ ہیلتھ نے 200نئی ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ واپس لے لیا

جمعرات 21 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے لاہور صوبہ بھر میں دوسو نئی ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ دوسو جدید ایمبولینسز کی خریداری کی بڈز منسوخ کردی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ہسپتال تک سفری سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جس کے تحت لاہور اور پنجاب بھر میں دو سو نئی ایمبولینسز خریدی جانی تھیں۔ایموبلینسز کی خریداری کے لیے باقاعدہ ٹینڈرز بھی طلب کیے گئے تھے ۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
مزید پڑھیے


پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی 3شہروں میں کارروائی،41 عطائی اڈے سیل

جمعرات 21 جون 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ 3شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 41عطائیوں کے اڈے سیل کر دئیے ۔کمیشن نے لاہور ،شیخوپورہ اورقصور میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر 168علاج گاہوں پرچھاپے مارے ، 41پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے ،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔سب سے زیادہ 18اڈے لاہور،شیخوپورہ میں 14 اورقصورمیں نو عطائیوں کے کاروبار بند کردئیے گئے ۔ لاہور میں 9عام عطائی،5 جراح وحکیم اور3 جعلی دندان سازاورایک لیبارٹری سربمہر کی گئی ۔
مزید پڑھیے


ڈاکٹر عبد الوحید وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے عارضی سی ای او تعینات

جمعرات 21 جون 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے پروفیسر آف کارڈیک سرجری ڈاکٹر عبد الوحید کو وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عارضی طو رپر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا ۔ اس سے پہلے وہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیف کارڈیک سرجری تھے اور چند ماہ قبل ان کا وہاں سے تبادلہ کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے کہیں بھی تعیناتی نہیں لی اور تنخواہ کی ادائیگی کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ان کو تعینات کیا گیا تھا ۔ اب نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جواد ساجد جو کہ خود بھی ایک کارڈیک
مزید پڑھیے








اہم خبریں