لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے موثراقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں بھر پور طریقے سے گھروں میں انسداد ڈینگی کی سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئوٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے یکم جنوری سے اب تک 8لاکھ 31ہزار مقامات کو چیک کیا گیاہیں ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ428مقامات سے لاروا ملنے پر اس کو تلف کر دیا گیاہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی پر مامور ٹیمیں ڈی ایچ اے ، فیروز والہ سے ملحقہ بائونڈری اور کوٹ لکھپت کے ایریاز پر خصوصی توجہ دیں ۔