Common frontend top

عبدالرفع رسول


پونچھ میں مجاہدین اور بھارتی فوج میں لڑائی


مقبوضہ جموںوکشمیرکے پونچھ ڈویژن میں مجاہدین کشمیراورقابض بھارتی فوج کے مابین گذشتہ دس روزسے جا ری لڑائی طوالت پکڑ تی جارہی ہے ۔ قابض بھارتی فوج کے جانب گن شپ ہیلی کاپٹر،ڈرون اور بھاری اسلحہ استعمال میں لانے کے باوجودجموں میں قابض بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کاکہناہے کہ اب تک اس لڑائی میںبھارتی فوج کے2جونیئر کمیشنڈافسروں’’جے سی اوز‘‘ سمیت 9 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ آزادذرائع اورمقامی لوگ درجنوں قابض فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔مارے جانے والے فوجیوں کاتعلق سکھ ری رجمنٹ سے ہے ۔پونچھ میںگذشتہ دس دنوں میں مارے جانے
جمعرات 21 اکتوبر 2021ء مزید پڑھیے

انڈین فوجی اہلکاروں کی خودکشیاں

منگل 19 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
یہ کس طرح ممکن ہے کہ اسلامیان جموں و کشمیر پرمظالم کے پہاڑ ٹوڑنے والی قابض بھارتی فوج مکافات عمل کا شکار نہ ہو۔ 14 اکتوبر 2021ء جمعرات کو 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ سکول میں خودکشی کرلی۔ خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی لاش ٹریننگ سکول کے کمرے سے برآمد ہوئی ۔ اس سے کچھ عرصہ پہلے25 سالہ خاتون فوجی آفیسر ششمیتا چکرورتی نے مقبوضہ کشمیرکے ادھم پور فوجی ہیڈکواٹر میں خودکشی کی تھی جو اس بات کا ذکر اپنے ساتھیوں سے کرچکی تھی کہ وہ اس نوکری کو عذاب تصور کرتی ہے، لیکن اس جال
مزید پڑھیے


خون کا عطیہ ،کسی کی زندگی!!

هفته 16 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیرمیں جہاںقابض بھارتی فوج نے گزشتہ 30برسوںکے دوران مسلمانان کشمیرکے خون سے ہولی کھیلی اورخون کی ندیاں بہا دیں وہیںسری نگر کے ڈائون ٹاون علاقے کمانگر پورہ کی ایک چھوٹی سی گلی کے اندر اپنا گھر بسائے بیٹھے 60 سالہ شبیر حسین خان کو ’’بلڈ مین آف کشمیر‘‘کہا جاتا ہے کہ جنہوں نے آج تک مجموعی طور پر 174 پوائنٹ کا خون کاعطیہ کیا۔ شبیرحسین 1980 کے بعد سے مسلسل خون کا عطیہ کر رہے ہیں اور گزشتہ41 سال میں 174 پوائینٹس خون عطیہ کر چکے ہیں۔ شبیر حسین کاکہنا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد انسانیت کی
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ لہر

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ لہرجاری ہے۔ مظالم کی اس تازہ لہرکے دوران بڑے پیمانے پرنوجوانوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔ قابض بھارتی فوج کے کشمیری نوجوانوںکے خلاف آپریشن کے دوران تادم تحریر 2000سے زائد کشمیری نوجوان جن میں طلباء اورملازمین شامل ہیں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات کی طرف منتقل کیا جارہا ہے ۔ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں گرفتاریوں کاسلسلہ ایک منظم سازش کے تحت اس وقت شروع کیا۔ جب مقبوضہ کشمیرمیںمشکوک حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں تین کشمیری ہندواوربھارتی ریاست بہارسے تعلق رکھنے والے ایک ہندوکو ہلاک کردیا گیا۔ 5 اکتوبر 2021منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے سری
مزید پڑھیے


محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات

پیر 11 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
گذشتہ روزاتوارکوعلی الصبح مسلم ہیرو اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان داغ مفارقت دے گئے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔ تین برس قبل جب مجھے عصر پاکستان کے اس مایہ نازایٹمی سائنسدان اور جوہری بم کے خالق ڈاکٹرعبد القدیر خان صاحب سے ملاقات کاشرف ملا۔یہ ملاقات میرے دوست اور ڈاکٹرعبد القدیر خان کی ٹیم کے اولین ساتھی ڈاکٹرالطاف کی وساطت سے ہوئی۔اس ملاقات میں میرے ہمراہ ڈاکٹرالطاف اور برخوردار فرزنداحافظ اویس رسول بھی تھے۔ ملاقات دراصل میری کتاب ’’کشمیرعزیمتوںں کی سرزمین‘‘ پرڈاکٹر اے کیوخان کی تقریظ لکھوانے کیلئے طے تھی ۔پوری چھان پھٹک اور (verification)مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹرعبد القدیر خان صاحب تک
مزید پڑھیے



ملعون کاعبرتناک انجام

اتوار 10 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
خداکی لاٹھی بے آوازہوتی ہے ۔ 4 اکتوبر2021ء سوموارکوسویڈن کا گستاخانہ خاکے بنانے والاملعون لارس ولکس عبرت ناک انجام کو پہنچ گیا ۔ سویڈش پولیس کے مطابق اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہرای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے ہیں‘‘۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ملعون لارس ولکس پولیس کی حفاظت میں گاڑی پر سفر کررہا تھا
مزید پڑھیے


8اکتوبر کا قیامت خیز زلز لہ، جو میں نے کیادیکھا

جمعه 08 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
8اکتوبر 2005 کی صبح بھی عام دنوں کی طرح ہی طلوع ہوئی تھی،مظفرآباد اوربالاکوٹ میں لوگ خوشی کی چہک اور خواب کی مہک میں مگن تھے کسی کویہ پتا نہ تھاکہ آن کی آن میںوہ فنا کے اندھیرے میں اتر جائیں گے۔قیامت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ وہ اچانک آکررہے گی۔بس اسی طرح یہ قیامت صغریٰ تھی جوہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔جب یہ قیامت خیززلزلہ آیاتومیں مظفرآباد کے شہرمیں عارضی طورپرمقیم تھا۔ زلزلہ کے ایک ہی جھٹکے نے ہنستے بستے شہرمظفرآباد کوبربادکرکے رکھ دیا۔ جب میں اورمیرے بچے قیام گاہ سے باہرآئے تومحلے کے بیشترمکانات کوزمین بوس
مزید پڑھیے


مسلما ن دانشوروں کیخلاف مودی کی تیغ زنی

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
انڈیاکے معروف مبلغ دین اوراسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک کو جوتبلیغ اسلام اوراشاعت دین کے حوالے سے اپنی مدلل تقریروں کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف ہیں، ملک بدر کرنے کے بعدمودی نے انڈیاکے ان جید علماء کرام پربھی تلوار سونت لی ہے جوجوبھارت کی سرزمین پر تبلیغ دین کافریضہ انجام دے رہے ہیں۔ مودی سرکارانہیںقید وبندکی صعوبتوںاورسلاسل پہنانے کا ناپاک منصوبے پرعمل پیراہوچکی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک جو مودی کی آرایس ایس سرکارکی آنکھوں میں خار کی طرح کھٹک رہے تھے اورپھرسب سے پہلے وہ اس کاہدف بن گئے تھے ،کے خلاف بھارت کے تفتیشی ایجنسی’’این آئی اے‘‘
مزید پڑھیے


کشمیر کی دوقبریں ،دوکہانیاں

منگل 28  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
کشمیر کی جن دوقبروں کے حوالے سے میں آج بات کررہاہوں بھارت نے ان دونوں قبروں پر فوجی پہرے بٹھادیئے ہیں۔ان میں سے ایک تازہ قبر حیدرپورہ سری نگر میں واقع ہے اس قبرسے متعلق بھارت کویہ ڈرلاحق ہے کہ اسے پہرہ ہٹا تو سارا کشمیرصاحب قبر کوسلام پیش کرنے کیلئے امڈ آئے گااوریہ قبرکشمیرکے قادرالکلام ،فصیح البیان ،، پرجوش مقرر اور خوش ا لحان اور عظیم لیڈر سیدعلی گیلانی کی ہے کہ جنہوں نے اپنے سارے اوصاف حمیدہ اور خدادادصلاحیتیںاپنی قوم کو بدترین بھارتی غلامی سے نکالنے کی جدو جہد اور راہنمائی میں صرف کر دیں اور کشمیریوں کے
مزید پڑھیے


بھارت! درندوں کامعاشرہ

پیر 27  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
کیاآپ نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام سے وائرل ہوئی ایک انتہائی دردناک ویڈیو دیکھی ہے جس میں تجاوزات کے خلاف حکومتی کارروائی کے دوران تصادم میں ہلاک ہونے والے مسلمان کی لاش کی بیحرمتی کی جارہی ہے ۔آسام کے ضلع درانگ کے علاقے سیپا جھار میں تین روز پیشتر سینکڑوں مسلح پولیس اہلکار ایک بستی خالی کرانے کے لیے مامور کیے گئے۔ جھونپڑیوں پر مشتمل اس بستی کے ہزاروں لوگوں نے زمین خالی کرانے کی اس مہم کے خلاف مزاحمت کی تو پولیس نے ان پر فائرنگ کرکے دو افراد ہلاک اور کئی افراد کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں