Common frontend top

عبدالرفع رسول


برطانیہ میں بھارتی حکام کے خلاف مقدمہ !


19جنوری 2022ء بدھ کے روز لندن میںسٹوک وائیٹ انٹرنیشنل ایک نجی لا ء فرم نے میٹروپولیٹن پولیس کو درخواست دی ۔کہ بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے اور وزیر داخلہ امِت شاہ کی نگرانی میں بھارتی قابض فوج مقبوضہ جموںوکشمیرمیں انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد اور انھیں ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے۔اپنی درخواست میں سٹوک وائیٹ انٹرنیشنل نے درخواست کی ہے کہ برطانوی قانون جینیوا کنوینشنز ایکٹ 1957ء کے تحت بھارت کے آرمی چیف مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو مقبوضہ کشمیر میں’’جنگی جرائم‘‘کی پاداش میں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلائے۔اس
منگل 25 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

سوریہ نمسکارسے انکار

پیر 24 جنوری 2022ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہندوؤں کے تہوار مکر سنکرانتی کے موقع پر سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیز الغرض تمام تعلیمی اداروںمیںطلباء سے جب 14جنوری 2022ء کوسورج کی پوجاکرنے اورسوریہ نمسکار پکارنے کوکہاگیا توانہوںنے اس حکم کومانے سے انکارکر کے مسترد کردیا۔ اس سے پہلے ملت کشمیر نے گائے ذبیحہ کے بھارتی قانون کو اپنی جوتی پر رکھ کے بھارت کے منہ پر واپس دے مارا اور وہ اس حلال طیب آور پاک جانور کے گوشت سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔پون صدی کے بھارتی جبری قبضے میں رہنے کے باوجود ملت اسلامیہ کشمیر بھارتی رنگ میں نہیں رنگ سکے اور انہوں نے
مزید پڑھیے


جبریل عمر کی فراست

جمعه 21 جنوری 2022ء
عبدالرفع رسول
ساڑھے تین سال تک طالبان کی قید میں رہنے والے آسٹریلوی شہری ٹموتھی ویکس (مشرف بہ اسلام ہونے کے بعدجن کا مسلمان نام اب جبریل عمر ہے) اب ایک بار پھر افغانستان جانے کے خواہش مند ہیں۔وہ کابل میں قائم امریکی یونیورسٹی میں انگریزی کے استاد تھے اور انھیں افغان پولیس افسران کو انگریزی سکھانے کا کام سونپا گیا تھا۔جبرائیل عمر جولائی2016 کو افغانستان پہنچے تھے ابھی انھوں نے اپناکام شروع بھی نہیں کیا تھا کہ اگلے ہی ماہ انہیں 9 اگست 2016 ء کو ان کے ایک اور ساتھی کیون کنگ کے ہمراہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے
مزید پڑھیے


دو بھائیوں کی جدائی اور ملاپ کا قصہ

جمعرات 20 جنوری 2022ء
عبدالرفع رسول
یہ دوبھائیوں پاکستان کے صدیق اور بھارتی پنجاب کے حبیب کی75برسوں کی جدائی اور ملاپ قصہ ہے جن کی عمرکاوافرحصہ فرقت میں کٹ چکی ہے ۔ہجر کی طویل عمرکاٹنے کے بعد یہ چند اورمختصرلمحات کے وصال کی ایک کہانی ہے ۔یہ دکھ بھری کہانی ان بچھڑے ہوئے دوبھائیوں کی ہے جوہندوستان کے دوپہاڑ ہونے اورقیام پاکستان کے بعد 13جنوری 2021جمعرات کو پہلی بارکرتارپورپاکستان میں آن ملے ہیں۔ہجرت کرنے والوں سے زیادہ اسے کون سمجھ سکتا ہے کہ دراصل اپنوں کی جدائی دل پر پڑنے والی ایسی بھاری ضرب ہوتی ہے جوانسان کو توڑ کررکھ دیتی ہے ۔ حبیب کہتاہے کہ
مزید پڑھیے


کشمیر اور بھارت میں مساجد

جمعه 14 جنوری 2022ء
عبدالرفع رسول
اس وقت جب کہ بھارت میں مسجدیں شہید کی جا رہی ہیں اوربھارتی مسلمان بطور اقلیت اپنے حقوق سے محروم کئے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف کشمیرکی مساجد کو انکائونٹر کی آڑ میں شہید کیاجا رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی 28 ایکڑ پرمحیط سب سے بڑی اورتاریخی جامع مسجد مسلسل فوجی محاصرے میں ہے اورگزشتہ 2 برسوں سے لگاتار مقفل ہے۔ پاکستان بھارت کی اس اسلام اورمسلمان دشمنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے چاردانگ عالم طشت از بام کررہا ہے ۔ تو ایسے میں کراچی کی چالیس سالہ طارق مسجد کو شہید کرانے کا آڈرجاری ہوا ہے ۔اس
مزید پڑھیے



قاضی حسین احمداورکشمیرکاز

هفته 08 جنوری 2022ء
عبدالرفع رسول
سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم امت اسلامیہ کا ایک عظیم سرمایہ تھے۔ وحدت اسلامیہ اور مسلمانوں کی سربلندی کے لئے سے ان کی کاوشیں ہمیشہ یادرکھیں جائیں گی۔ان کی وفات سے مسلم امہ بالخصوص پاکستان میںایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جس کو پر کرنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال کے خاتمے اور مختلف مکاتب فکر کے مابین وحدت و ہم آہنگی قائم کرنے کیلئے قاضی حسین احمد صاحب نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور عالمی اسلامی تحریکوں کے حوالے سے ان کا کردار قابل
مزید پڑھیے


کشمیر کا کیا ہوا ؟

جمعرات 06 جنوری 2022ء
عبدالرفع رسول
اکیسویں صدی کوبعض لوگ انصاف کی صدی قراردے کربڑی امیدیں باندھ چکے تھے ۔ اس صدی کے دوعشرے بیت چکے ہیں لیکن کشمیرسے فلسطین کے افق پرظلمات کے سائے بدستور گہرا رنگ جمائے بیٹھے ہیں ،کون کرے انصاف۔ کیا عالمی فورم اقوام متحدہ انصاف کرے گا لیکن یہ فورم خاموش تماشائی بنارہا۔5 جنوری اہل کشمیر کے حافظے کی لوح پر ایک بھیانک یاد کے طور پر سوالیہ نشان بن کر محفوظ ہے۔یہ اقوام متحدہ کے قیام کے ابتدائی سال تھے۔ اقوام متحدہ کے قیام کے بعد دنیا میں بہت سے مقامات پر مظلوم طبقات اور قوموں نے یوا ین
مزید پڑھیے


ظلم اور سفاکیت کا ایک اور سال گزر گیا

منگل 04 جنوری 2022ء
عبدالرفع رسول
بزدل قاتل بھارتی فوج گزشتہ 31برسوں سے ارض کشمیر پر اپنے خونچاں نقوش چھوڑ رہی ہے۔ بھارت خواہ دنیاکوکشمیر کی اصل صورتحال کے بارے میں دھوکہ اور دجل دے لیکن کشمیری مسلمانوں کے قتل عام ،ارض ،اسلامیان کشمیرکے جلائی ہوئی بستیاں اور جارحیت کا ہر ایک سانحہ عینی گواہ بن کر بھارتی رام راج کے ظلم وستم کو طشت از بام کرتا رہے گا۔ یہ الگ بات ہے کہ اسلامیان کشمیر کے کرب والم دیکھنے کے باجود دنیا مجرمانہ تغافل برت رہی ہے۔ گزشتہ تین عشروں ہی کی طرح سال گزشتہ بھی ملت اسلامیہ کشمیرپرشدید اوربھاری رہا۔ 2021ء کی
مزید پڑھیے


بھارتی اقلتیں خوف کے سائے میں!!

جمعه 31 دسمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے 26دسمبر 2021کواپنے سرورق پر اس خبر شائع کیا ۔امریکی اخبار نے لکھاکہ ہندو انتہا پسند مسیحی کمیونٹی کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبورکر رہے ہیں۔ مسیحیوں کے چرچوںکو نقصان پہنچانے کے علاوہ عیسائیوںکو وہاں جانے سے روکتے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں نے موت کے خوف سے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا۔ اخبار لکھتاہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھارتی وزیراعظم مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں۔ گڑ گاؤں میں کرسمس کی تقریبات پر حملہ کر کے رکوا
مزید پڑھیے


دبئی کا ٹریفک نظام

منگل 28 دسمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
میں دبئی کے ائیرپورٹ سے باہرنکلا تومیرے دوست ضیاء الحق میرے منتظر تھے۔ پرتپاک انداز میںگلے ملے اور پرجوش معانقہ کرنے کے بعد مجھے اپنی انتہائی خوبصورت قیمتی گاڑی میں بٹھاکر اپنے فلیٹ کی جانب روانہ ہوئے بڑی مدت کے بعد ملاقات ہونے کے با وصف حال و احوال پوچھے جانے کا ایک دراز اورلامتناہی سلسلہ شروع ہوا۔ درایں اثنا ہماری کار ایک بس کے ساتھ سائیڈ سے ٹکرا گئی۔ دونوں میں سے کسی نے بھاگنے کی کوشش نہ کی اوردونوں رک گئے۔ میں نے اللہ کے حضور ہاتھ جوڑے مناجات شروع کئے کہ یاخیرکے ہم طلب گار ہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں