Common frontend top

عبدالرفع رسول


فلسفہ زکوٰۃ


اسلام کی ہمہ گیریت اس امر کی متقاضی ہے کہ صرف انسان کے روحانی تقاضوں ہی کی تکمیل نہ کی جائے بلکہ سب سے پہلے اس کی مادی اور دنیاوی احتیاجات و ضروریات کی تکمیل اور ان سب تقاضوں کی فراہمی کا سامان کیا جائے اس لئے کہ اسلام میں ترک دنیا اور رہبانیت کا کوئی تصور موجودنہیں ہے۔ کسب معاش ، تجارتی اصول اور ضوابط ، لین دین ، آجر و اجیر کے حقوق و فرائض وغیرہ وغیرہ جیسی ہر چیز کی وضاحت و ہدایت دے دی گئی ہے ۔ شعبہ معاشیات کو جو سب سے اہم اور حیرت
جمعرات 14 اپریل 2022ء مزید پڑھیے

پاکستان میں سرکاری نظام زکوٰۃ!

پیر 11 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں نماز کے بعد دوسرا اہم ترین رکن زکوٰۃ ہے۔ قرآن مجید میں (82) مقامات میں نماز اور زکوٰۃ کی فرضیت کا حکم یکجا وارد ہوا ہے۔ شریعت مطہرہ میں زکوٰۃ کی اہمیت کا اندازہ تنہا اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس دارفانی سے تشریف لے جانے کے بعد سر زمین عرب میں ہر طرف فتنے سر اٹھانے لگے جن سے اسلامی ریاست کو نازک ترین صورتِ حال اور بحران کا سامنا کرنا پڑا تو اپنی سنگینی کے اعتبار سے سب سے بڑا چیلنج منکرین
مزید پڑھیے


حکومت کی ناکامیاں!!

اتوار 10 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
عمران خان نے برسراقتدار آنے سے قبل دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں کنٹینر پر قوم سے مخاطب ہوئے قوم سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے لے کر معاشی خوشحالی سمیت بے حدوحساب وعدے کئے تھے لیکن ساڑھے تین برس اقتدارمیں رہنے کے باوجود وہ وعدے وفا نہ ہوسکے ۔ان کے وعدے کے مطابق ان کے حکومت میں آنے کے بعد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ، احتساب اور بیرون ملک سے کرپشن کے پیسے کی واپسی، بیرونی قرضوں میں کمی، اداروں خصوصا پولیس کی اصلاحات، جنوبی پنجاب صوبے، وزیر اعظم ہائوس اورصوبوں میں
مزید پڑھیے


ڈاکٹر اسرارمرحوم کی تبلیغی ویڈیوزپر پابندی!!

جمعه 08 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
کیسے خوش قسمت ہیں وہ بندگان خدا جو ابدی زندگی سدھارنے کے بعد بھی عوام الناس کے قلوب واذہان میں بدستور زندہ رہتے ہیں۔ان میں سے بعض ملک وقوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے مر کر بھی زندہ رہتے ہیں۔ جنہوںنے پوری زندگی احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ انجام دیا۔ جنہوںنے ایمان اور عمل صالح کو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا حق کی فہمائش کرتے رہے اور صبر کے دامن کو تھامے رہے ،یہ خوش نصیب کہ جنہوں نے اپنی زندگی کو اس اصول کے مطابق گزارا کہ میری نماز میرا حج ،میرا جینا
مزید پڑھیے


حلال گوشت کے بائیکاٹ سے مسلمانوں کامعاشی قتل

پیر 04 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں ہندوشائونزم کی مہیب تحریک سبک قدم ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی مسلمانوںکی تیرگی میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہورہا ہے اورہرجہت سے ان پر زعفرانیوں کا شکنجہ سخت ہوتاچلاجارہا ہے ۔حجاب کے بعد بھارت کی ہندودہشت گرد تنظیموں نے ’’حلال مصنوعات ‘‘کومسلمانوں کااقتصادی جہادقراردے کر بھارتی مسلمانوں کا معاشی قتل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔2اپریل 2022کواس شرمناک مہم کاآغاز بھارتی ریاست کرناٹک سے کیاگیا،جہاں حکومتی سرپرستی میںدہشت گردہندوغنڈے مارکیٹ کی ہر دکان پر جا کر پمفلٹ بانٹ رہے ہیں،جس پر مسلمان قصابوں سے حلال گوشت نہ
مزید پڑھیے



روزہ فرد کی تطہیر ،صالح معاشرے کا قیام

اتوار 03 اپریل 2022ء
عبدالرفع رسول
دین کے سامنے مکمل خود سپردگی کے عمل کو ایمان کہا جاتا ہے اور جب مومن خدا کے سامنے خود سپردگی اختیار کرتا ہے تو ایمان اس کے قلب میں راسخ ہو جاتا ہے ۔ایمان کی جڑیں نفس کی گہرائیوں میں مضبوطی سے جم جاتی ہیں ۔ تو انسان کی وہ خفیہ صلاحتیں قوتیں بیدار ہو جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا فرمائی ہیں ۔ پوشیدہ صلاحیتوں کے اس اظہار کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان خیر کی طرف بڑی محبت سے لپکتا ہے اور شر سے نفرت کے ساتھ دور بھاگتا ہے ۔ اس کے
مزید پڑھیے


خط کی بازگشت

جمعرات 31 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
کاش یہ خط عوام الناس کے سامنے اس طرح نہ لایا جاتاجس طرح وزیراعظم اسے سامنے لے آئے ۔اگرخط سچ مچ میں کسی طاقتور ملک کی کارستانی تھی، تو اسے طشت ازبام کرنے کے لئے وزیراعظم کے پاس ملک کی سکیورٹی کونسل موجود تھی اوریہ فورم اس ملک کے سفیر کواپنے اجلاس میں طلب کرکے اسے جواب طلب کرتااور جواب نہ آنے کی صورت میں اسے ملک بدر کیا جاتا۔ وزیراعظم عمران خان سے یہ دعویٰ کروایاکہ وہ اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں27مارچ 2022ء اتوارکو 10لاکھ کے عوامی جلسے کے دوران اپوزیشن کو بہت بڑا سرپرائز دے کران کی
مزید پڑھیے


اقتدار کی خاطر اقدار کاجنازہ

بدھ 30 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
یہ ایک المناک کہانی ہے کہ پاکستان کی اقتداری سیاست میں اقدار نہایت برے طریقے سے پامال ہورہے ہیںاوراقتدار کی رسہ کشی میں اقدار کی پامالی پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ حکمرانوں کے ہاتھوں اقدار کی پامالی پاکستان کی اقتداری سیاست کی شناخت بن چکا ہے۔سیاسی جماعتوں کے کرداروعمل اوران کے قیل وقال کے باعث پاکستان کے عوام الناس ایک قوم بننے کے بجائے پاکستان میںجماعتی اورتنظیمی اور علاقائی تعصبات فروغ پارہے ہیں۔کڑواسچ یہ ہے کہ پاکستانی سیاست کا ماحول ہی بدل گیا ہے، الزام تراشی، گالم گلوچ، ہلڑبازی، پگڑیاں اچھالنا، اب تو کسی شے کو معیوب
مزید پڑھیے


ریاستِ مدینہ اورافکار قائد!

اتوار 27 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
فلاحی ریاست سے مراد ریاست کا وہ تصور جس میں ایک مملکت تمام شہریوں کو تحفظ اور شہریوں کے بہتری اور فلاح وبہبودکے لیے ذمہ داری اُٹھا تی تھی۔ ایک فلاحی مملکت اپنے شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے اور اس کے لیے ٹھوس اقدامات کرتی ہے۔ ایک ریاست اپنے شہریوں میں کسی قسم کا امتیاز نہیں کرتی خواہ وہ لسانی،مذہبی،علاقائی امتیاز ہو یا اقتصادی و معاشرتی امتیاز ہو۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے اسلام کی صورت میں بہترین ضابطہ حیات اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیاء رسول اکرمﷺکے ذریعے اپنی کامل
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیرمیں عرب سرمایہ کاری!

هفته 26 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگرمیںخلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی کانفرنس طلب کر لی ہے ۔عرب سرمایہ کاروں کاکہنا ہے کہ وہ رواں برس مقبوضہ کشمیرمیں 70 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھتے ہیں۔ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار بڑے پیمانے کی صنعتوں کے لیے جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کریں گے۔ جن شعبوں کوعرب سرمایہ کاروں نے چناہے ان میں شعبہ سیاحت ، زراعت، ہاؤسنگ، دست کاری ، فُوڈ پراسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیکل کالجوں کی تعمیرشامل ہیں۔سری نگرمیںمنگل 22 مارچ 2022ء سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں