Common frontend top

عبدالرفع رسول


عمران نے مودی کے چہرے پر کالک مل دی


اس میں کوئی دورائے نہیں کہ اقوام متحدہ کا فورم ، شاطر ،عیار ،مکار ،سفاک اورظالم امریکہ اور یورپ کی لونڈی بن چکا ہے ۔امریکہ کواپنی غنڈہ گردی ، سینہ زوری ،بدمعاشی اوردرندگی کامظاہرہ کرناہوتاہے تووہ اس فورم کواستعمال کرکے عراق سے افغانستان تک ایسی کارپٹ بمنگ کرتاہے کہ ان خطوں میں انسانی وجود،اسکی پرچھائیوں اورروح انسانیت کوپگھلاکررکھ دیتاہے۔ لیکن جب وہ اسے صامت وساکت رکھناچاہتاہے تواس پرایسی طنابیں کس دیتاہے کہ جسے یہ فورم ایسا بے حس وحرکت ہوجاتاہے کہ جیسے یہ ایک تن مردہ یاایک لاش ہے کہ جس سے جان نکالی جاچکی ہے ۔اس فورم کی صورتحال
اتوار 26  ستمبر 2021ء مزید پڑھیے

کشمیریوں کی کہانی ترک صدر کی زبانی

جمعه 24  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
واقعات کی رفتاراتنی تیز ہے کہ ابھی ایک موضوع کی تکمیل نہیں ہو پاتی کہ دوسرا واقعہ اپنی اہمیت کااعلان کرکے قلمکاروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلیتا ہے ۔22 ستمبر2021ء کوترک صدر جناب رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی193رکنی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اُٹھایا اورکہاکہ ترکی مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر میں74 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ترکی کشمیریوں کیساتھ ہے۔ صدرمحترم کاکہنا تھاکہ کشمیرمیں بدترین صورتحال
مزید پڑھیے


بھارت غزوہ ہند کیلئے خود راہ ہموارکر رہا ہے؟

منگل 21  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
غزوہ الہند کی خوشخبریاںآقا علیہ السلام کی احادیث میں وارد ہوئی ہیںاور صحابہ کرامؓ اس غزوہ میں شامل اورشریک ہونے کی خواہش اور تڑپ رکھتے تھے۔چنانچہ غزوہ ہند کے حوالے سے ایک حدیث یہ ہے۔ ترجمہ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ آقا علیہ السلام نے ہم سے غزوہ ہندکا وعدہ فرمایا اگر وہ جہاد میری موجودگی میں ہوا تو میں اپنی جان اور مال اس راہ میں قربان کروں گا۔ اگر میں شہید ہو جاؤں تو می افضل ترین شہداء میں سے ہوں گا اوراگر میں زندہ رہا تو میں وہ ابو ہریرہؓ ہوں گا جو عذاب
مزید پڑھیے


بھارت سے ایک تہلکہ خیزرپورٹ

اتوار 19  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
اگرچہ بھارت میں بائیس کروڑ سے زائد مسلمان رہتے ہیں لیکن ہندوا کثریت اور ہندو حکمرانوں کی طرف سے ان کے سروں پرہمیشہ ایک خوف منڈلارہا ہے جس کے باعث وہ خوفزدگی کے عالم میں جی رہے ہیں ۔ دنیاکے کئی حلقوں کی جانب سے بھارت پردبائو ہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ روارکھے جانے والے سلوک کوترک کرکے انہیں پرامن زندگی گزارنے کاحق دے لیکن بھارتی حکومت ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ہے اب شائد عالمی دبائومیںاضافہ ہوچکاہے اور بھارتی عدم توجہی کومسترد کیاجاچکاہے تواس کے نتیجے میںبھارت سے ایک تہلکہ خیزرپورٹ شائع ہوکر منظرعام پرلائی گئی جس
مزید پڑھیے


بھارتی میڈیا زہریلا پراپیگنڈا

بدھ 15  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
تمام لٹیرے بشمول بھارت اپنے ماتھے پر شکست کا کلنک لگانے اورروسیاہی کے بعد افغانستان کی سر زمین سے واپس چلے گئے اور طالبان نے40سالہ جنگ زدہ ملک میں حقیقی امن قائم کرنے کے لئے اپنے ملک میں ا سلامی نظام نافذ کردیا۔ایسے میںسب سے زیادہ شکست خوردگی، افسردگی اورمایوسی کا شکاربھارتی میڈیا ہے جو15اگست سے تادم تحریرپاکستان اورطالبان کے خلاف مسلسل چیخ رہاہے۔ بھارتی میڈیاپاگلوں کا چوپال دھائی دیتا ہے جہاںپرہروم مختلف الخیال پاگل جمع ہوتے ہیں۔ کیابی جے پی کے کارکن اور کیاآرایس ایس کے انتہا پسند اورکیابھارتی فوج کے سابق جرنیل میڈیا
مزید پڑھیے



سید گیلانی کی میت سے خوفزدہ مودی سرکار

پیر 13  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارت کی جھنجھلاہٹ اور ہندو فاشزم اور برہمنی فسطائیت کی دلدادہ مودی سرکار تاریخ کے اس سچے نوشت پر مہرتصدیق ثبت کرتی چلی جارہی ہے کہ غاصبانہ اقتداراورجابرانہ اختیار ہر لحاظ سے انسانی، قانونی، اخلاقی جوازسے عاری ہوتا ہے ۔مہم جوئی سے کسی نہتی قوم کو طاقت کی بنیاد پر پچھاڑنا، دبانا،زیرکرنااور موت کے گھاٹ اتار نے سے آزادی پسند قوموں کے جذبے مرا نہیںکرتے۔ اس خطے میں گذشتہ سات دہائیوں سے بھارت کے ہندو حکمران مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روارکھے ہوئے ہیںوہ ہندو فاشزم اوربرہمنی فسطائیت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ مقبوضہ کشمیرکاگہرے زخموں
مزید پڑھیے


بھارت ایک دہشت گرد ریاست

اتوار 12  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
عصر حاضر میں کوئی چیز چھپتی نہیں بلکہ کھل کرسب کے سامنے آجاتی ہے ۔کرہ ارض پراس وقت جو ممالک بطور ریاست مسلمانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں ان میں اسرائیل اور بھارت سرفہرست ہیں۔ اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کو اپنے ملکوں میں جینے نہیں دیتے۔ متنازعہ اورحل طلب ارض کشمیر تو بھارتی بربریت سے جہنم زاربن چکی ہے مگر بھارتی مسلمان جوصدیوں سے بھارت میں رہ رہے ہیں ان کی ساتویں نسل جو بھارت میں پیدا ہوئی ، وہیں پر پلی بڑی ہے،کوئی علیحدگی اورکوئی آزادی کی تحریک نہیں چلا رہی بھارتی مسلمانوں کی ساتویں پیڑی ببانگ دہل کہتی
مزید پڑھیے


عقیدہ ختم نبوتؐ کے ہم پاسبان

منگل 07  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
آج 7ستمبرہے اوریہ وہ دن ہے، جب مملکت پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طورپرمرزائیوں اورقادیانیوں کوغیر مسلم قراردیا تھا۔انیسویں صدی کے آخر میں جب قادیانیت کے کفریہ عقائد و نظریات اور ملحدانہ خیالات سامنے آئے تواکابر علماء کرام اورصلحاء امت نے اس کا تعاقب کیا اور اس کے مقابلہ میں میدان عمل میں نکلے ۔ مرزا قادیانی کے فتنہ سے نمٹنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر جو کوششیں کی گئیں اوراس فتنے کوجڑ سے اکھاڑپھینکے کے لئے کمربستہ ہوئے اوراس خباثت کے خلاف ایک زورداراورہمہ گیرتحریک کاآغازکیا گیا۔ رد قادیانیت پراکابر علما ء کرام اورصلحاء امت کی بیش
مزید پڑھیے


جنگ ستمبر1965

پیر 06  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
جنگ ستمبر1965 میںپاکستان کے شہیدوں، بہادراورجری جوانوں نے رب کی تائید وحمایت سے عزیمت پر مبنی اپنی کارکردگی کے ذریعے تاریخ کے سنہرے صفحات پراپنا نام رقم کیا۔مملکت خداداد پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ کے جذبہ پر اپنی متاع عزیز لٹا دینے والوں کے جذبہ شجاعت نے اپنے سے پانچ گنا بڑے اور جدید اسلحہ سے لیس دشمن بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیے۔6ستمبر1965 کی تاریخ شروع ہونے کو تھی کہ رات کے اندھیرے میں پاکستان اورخطے کے مسلمانوں کے ازلی اورابدی دشمن بھارت نے لاہور پر تین اطراف سے حملہ کردیاتو اس موقع پر
مزید پڑھیے


طالبان کوحاصل ہوئے مال غنیمت کا اجمالی جائزہ

هفته 04  ستمبر 2021ء
عبدالرفع رسول
15اگست 2021ء کے بعدکابل کی شاہراہوں پرطالبان کی 313 بدری بریگیڈ کی پیٹرولنگ ہویا قندھار ایئرپورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کی ایک نمائشی اس سے طالبان نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ طالبان کوئی ناتجربہ کار سپاہیوں کا گروہ نہیں بلکہ خداکے یہ صف شکن شیر اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں۔ 15 اگست کو فتح کابل کے بعد طالبان مکمل جنگی وردیوں میں امریکی ہتھیاروں سے لیس افغانستان کے تمام شہروں میں گشت کررہے ہیں، دیکھ کر انہیں دنیا کی دیگر سپیشل فورسز سے الگ نہیں سمجھا جا سکتا ۔ یہ جدیدترین اسلحہ امریکہ کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں