Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


عمران خان : پانچ نکات جن پر ان کی حمایت استوار ہوئی


عمران خان کی حمایت اس وقت جتنی ہے یا اگلے عام انتخابات میں وہ کیا کارکردگی دکھا پائیں گے، اس بحث میں نہیں جاتے کہ ایسے اندازے ہر فریق ہمیشہ اپنی پسند، سوچ اور تمنا کے مطابق لگاتا ہے۔یہ بات مگر حقیقت ہے کہ عمران خان نے عوامی مقبولیت کی ایک بڑی لہر پیدا کی۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بھٹو صاحب کے بعد عمران خان وہ واحد شخص ہے جس نے اس بڑے لیول پر عوامی مقبولیت حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھٹو صاحب کی طرح عمران خان نے اپنے لئے شدید مخالفت کی ایک لہر
بدھ 06 اکتوبر 2021ء مزید پڑھیے

ہم نے عمران خان کی حمایت کیوں کی تھی؟

منگل 05 اکتوبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
عمران خان کی سیاسی حمایت پر پچھتانے اور ان کی حکومت پر تنقید کے حوالے سے کالم لکھا تو اس پر فیس بک ریسپانس اور براہ راست ای میلز، ٹیکسٹ میسجز میں آنے والا ردعمل تین طرح کا تھا۔ پی ٹی آئی کے حامی حلقہ نے ڈھارس بندھانے کی کوشش کی ، ہمدردی کے دو بول، مشفقانہ انداز میںرائے پرنظرثانی کا مشورہ وغیرہ۔ان میں سے کچھ نے البتہ اپنی کمٹمنٹ ظاہر کرنے کے لئے اعلان کیا کہ ہم ابھی تک عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔البتہ اس حلقے میں سے بہت سوں نے فیس بک کمنٹس میں
مزید پڑھیے


ہم غلط تھے

اتوار 03 اکتوبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
سیاسی موضوعات پر لکھنے والوں کو مختلف امور پر اپنی رائے بنانا اور اس کا اظہار کرنا پڑتا ہے۔ بعض سیاسی واقعات اورتاریخی نوعیت کے موڑ ایسے ہوتے ہیں جن پر پوزیشن لینا پڑتی ہے۔واضح پوزیشن، حمایت یا مخالفت، اس کے سوا تیسری آپشن نہیںہوتی۔ مسئلہ یہ ہے کہ سیاست تو حالات پر منحصر ہے۔ کبھی بہائو اس طرف جا نکلتا ہے جس کا وہم وگمان بھی نہیں ہوتا۔ دوسری جنگ عظیم میں وزیراعظم سر ونسٹن چرچل برطانوی عوام کا ہیرو تھا۔ اس نے حیران کن جرات، دلیری اور تدبر سے انگلش قوم کی قیادت کی اور ہٹلر کے طوفان
مزید پڑھیے


ا نمول خزانے، خوابیدہ وارث

هفته 02 اکتوبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
معروف فیس بک بلاگر، انٹرپرینیوراور ٹرینر، انجینئر احمد سلیم المعروف ابن فاضل کی کتاب’’ خوشحالی کی دستک‘‘ کا پچھلے کالم میں تذکرہ ہوا۔ ابن فاضل صاحب نے بہت سے ایسے نئے اور تخلیقی آئیڈیاز متعارف کرائے ہیں، جن پر ہمارے ہاں بالکل ہی کام نہیں ہو رہا۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، خلاق ذہن اورمختلف ممالک میں اپنے سفر کے دوران مشاہدات کو انہوں نے مفاد عامہ کے لئے بیان کیا۔وہ کہتے ہیں کہ دنیا جن چیزوںسے زرمبادلہ کما رہی ہے، ہم پاکستانی وہ کیوں نہیں کر سکتے؟ان کی کتاب’’ خوشحالی کی دستک‘‘ اور’’ خوشحال پاکستان ‘‘کا عملی منصوبہ دراصل اسی
مزید پڑھیے


خوشحالی کی دستک

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
فیس بک پر چند سال پہلے ایک صاحب کی پوسٹ اتفاقیہ دیکھنے کو ملی۔ ابن فاضل نامی اس لکھاری نے ہمارے ایک مقامی پھل کے حوالے سے عام فہم الفاظ میں سمجھایا کہ اگر اسے خشک کر کے مارکیٹنگ کی جائے تو اچھی خاصی رقم کمائی جا سکتی ہے۔ میں نے صاحب ِپوسٹ کو فالو کرناشروع کر دیا۔ سچی بات ہے کہ بے شمار ایسی ایسی مفید اور معلوماتی تحریریں پڑھنے میں ملیں کہ بندہ دنگ رہ جائے۔ ہر بار یہی سوچتا کہ یہ آئیڈیا ہمارے ان اداروںتک کیوں نہیں پہنچتے ،جن کا یہ کام ہے۔ بعد میں ان سے
مزید پڑھیے



یکساں قومی نصاب۔چند اہم پہلو

منگل 28  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
یکساں قومی نصاب کی بحث کے مختلف پہلوئوں پر دانستہ لکھ رہا ہوں کہ یہ موضوع انتہائی اہم ہے۔ وہ نصاب جو ہمارے بچوں کو پڑھایا جانا ہے، اس کے بارے میں اگر ہم متفکر نہیں ہوں گے تو اور کیوں ہوگا؟اس حوالے سے بہت سے سوالات اورکئی آرا ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی رائے قاری پرمسلط کرنے کے بجائے مختلف پہلو سامنے رکھے جائیں تاکہ وہ خود اپنی رائے بنا سکیں۔ دو تین مرکزی سوالات کا احاطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کیا نئے قومی نصاب میں ایک کتاب پڑھائی جائے گی؟ اس کا جواب نفی میں ہے۔ تمام
مزید پڑھیے


نیا یکساں قومی نصاب : سیکولراعتراضات

اتوار 26  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
وفاقی حکومت نے نیا یکساں قومی نصاب بنایا ہے، وہ ابھی تمام صوبوں میں نافذ نہیں ہوسکا۔ اس نصاب میں کئی عمدہ کام ہوئے ہیں، جنہیں نہ سراہنا زیادتی ہوگی۔ اس نصاب کے حوالے سے مذہبی یعنی رائٹس حلقوں میں بھی بعض تحفظات موجود ہیں، ان پران شااللہ بات کریں گے۔ سردست تو یکسر مختلف نقطہ نظر کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہمارے سیکولر ، لبرل حلقوں کا نئے یکساں قومی نصاب پر اعتراض یہ ہے کہ مذہب کو کچھ زیادہ شامل کر لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہبی مواد اسلامیات کی حد تک محدود ہونا چاہیے تھا، مگر
مزید پڑھیے


یکساں قومی نصاب ، دو انتہائی مختلف اعتراض

جمعه 24  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
تحریک انصاف کی حکومت پر بہت سے حوالوں سے تنقید کی جا سکتی ہے۔ اتنے زیادہ پوائنٹس ہیں کہ کسی بھی ناقد کے لئے یہ طے کرنامشکل ہوجاتا ہے کہ کونسانکتہ ابھی لے اور کن کو چھوڑ دے ۔ دو تین کام البتہ ایسے ہیں کہ ان کی تحسین ہونی چاہیے۔ ان میں سرفہرست کورونا ویکسینیشن ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پورا عمل نہایت شفاف، عمدہ اور منظم طریقے سے ہوا۔ جس کسی نے یہ ویکسی نیشن سکیم ڈیزائن کی اور اس پر عمل درآمد کا طریقہ وضع کیا، اسے ضرور ایوارڈ ملنا چاہیے۔ یہ شائد واحد
مزید پڑھیے


مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کریں

بدھ 22  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
اس میں کوئی شک نہیں کہ قوم میں مایوسی کی شدید لہر دوڑگئی ہے۔نوجوان نسل خاص طور سے دکھی اور مایوس ہوئی،جنہیں کرکٹ کھیلنا اوراچھی کرکٹ دیکھنا پسندہے۔ کچھ لوگوں کو اس پر افسوس ہوا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایک نئے فیز میں داخل ہونے والی تھی۔ گوری ٹیمیں (نیوزی لینڈ ، انگلینڈ، آسٹریلیا)وغیرہ یہاں کھیلنے آتیں تو پچھلے چودہ پندرہ برس کی کلفت دور ہوجانے کا امکان تھا۔ نیوزی لینڈ اور پھر انگلینڈ کی ٹیم کے نہ آنے سے یہ سب سپنے چکنا چور ہوگئے۔ سوال مگر یہ ہے کہ کیا ایسا ہونے سے دنیا ختم ہوگئی ہے؟ہمارے
مزید پڑھیے


عزت کی موت مرنے والا جنگجو اور سلینا کریم کی کتاب

جمعه 17  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
ممتا محقق، مورخ اور مصنف ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال کی خبر اورمعروف ریسرچ سکالر سلینا کریم کی کتاب مجھے ایک ہی دن ملی۔ ڈاکٹر صاحب کی علالت کا کچھ عرصے سے علم تھا، یہ پتہ چلا کہ وہ مہلک مرض کا شکار ہیں۔ کچھ عرصہ وہ امریکہ میں علاج کی غرض سے مقیم رہے، پھر انتقال سے تین ماہ پہلے لاہور واپس آ گئے تھے۔ اس کا علم نہ ہوسکا۔ویسے بھی ملاقات مشکل تھی کہ ڈاکٹر صفدر محمود بیماری کی وجہ سے اپنی یاداشت کھو بیٹھے تھے۔ کورونا کے ان سیاہ، تکلیف دہ ایام میں بہت سے محترم اہل علم
مزید پڑھیے








اہم خبریں