Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے کیا تصویر دکھائی ؟


پاکستانی سیاسی نظام میں عام انتخابات تو پانچ سال بعد ہوتے ہیں،البتہ کسی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن اور پھر بلدیاتی انتخابات سے ووٹر کے رجحانات اور بدلتے سیاسی رنگوںکا کسی حد تک اندازہ ہوجاتا ہے۔بلدیاتی انتخابات البتہ تاخیر سے ہوتے ہیںیا پھر ہر نئی سیاسی حکومت آ کر بلدیاتی ادارے عملاً مفلوج کر دیتی ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ڈکٹیٹر حضرات نہایت باقاعدگی سے بلدیاتی انتخابات بھی کراتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ اختیارات اور فنڈز بھی انہیں ملیں۔ سیاسی حکومتیں جنہیں سب سے زیادہ توجہ بلدیاتی اداروں پر دینی چاہیے کہ عوام
منگل 14  ستمبر 2021ء مزید پڑھیے

طالبان حکومت: پہلے امتحان میں کس حد تک سرخرو؟

جمعه 10  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
میرے نزدیک افغانستان میں طالبان کی آمد کے دو پہلو ہیں۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ انہوں نے طویل گوریلا جدوجہد کے ذریعے قابض افواج کا مقابلہ کیا اور سامرا ج کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی اور رسوائی آمیز انداز میں یہاں سے نکلنا کمزور اور مظلوم قوموں کے لئے امید کا باعث ہے۔ طالبان کا یہ پہلو ایسا ہے جس کی اہمیت ہمیشہ رہے گی۔ افغانستان میں طالبان کیسے حکومت چلائیں گے، اچھی گورننس کر پائیں گے یا نہیں؟یہ الگ پہلو ہے۔طالبان کا ایک خاص فہم دین ، طرز زندگی،
مزید پڑھیے


مایوسی کی دھند میں لپٹی امید

بدھ 08  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
یہ خاصا پہلے کی بات ہے۔ لگ بھگ بیس سال پہلے ،جب آتش جوان تھا ۔ آتش کو تو ویسے اب بھی جوانی پر اصرار ہے، مگر کیا کریں بالوں میںتیزی سے اترتی چاندی اس دعوے کو’’ کھلا تضاد ‘‘ بنا دیتی ہے۔ خیر ان دنوں ایک قومی اخبار کے نیوز روم میں کام کر رہا تھا، یکے از جونیئر سب ایڈیٹرز سمجھ لیں۔ نیوزروم میں مرکزی کردارشفٹ انچار ج کا ہوتا ہے، ادھر اُدھر سے خبریں اسی کے پاس جمع ہوتی ہیں اور وہ مختلف سب ایڈیٹرز کو الگ الگ ایشوز پر خبریں دیتا ہے۔۔ آج کل تو جدید
مزید پڑھیے


مطالعہ کا ڈھنگ 2

اتوار 05  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
دینی، علمی جریدے’’ النخیل‘‘ کے مطالعہ اور اسلوب مطالعہ کے حوالے سے کئی سو صفحات پر محیط خاص نمبر کا تذکرہ چل رہا ہے، پچھلی نشست میں چند اہل علم کے نئے قارئین اور لکھنے والوں کو دئیے گئے مشوروں کا ذکر کیا۔ آج اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ ڈاکٹرمحمد رضی الاسلام ندوی ہندوستان کے معروف دانشور اور دینی سکالر ہیں۔ وہ لکھتے ہیں:’’ نئے لکھنے والوں اور نوجوانوں کو میرا مشورہ ہے کہ آوارہ مطالعہ سے بچیں۔ یہ رویہ درست نہیں ہے کہ جو کتاب بھی ہاتھ لگ جائے ، اسے پڑھ جائیں بلکہ منتخب مطالعہ کی عادت
مزید پڑھیے


مطالعہ کا ڈھنگ

هفته 04  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
یہ پچھلے سال کی بات ہے ، ایک صاحب نے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اپنے جریدے ماہانہ النخیل کے لئے مطالعہ کی عادت، اسلوب وغیرہ کے حوالے سے ایک تحریر دینے کا کہا۔ ساتھ ایک سوالنامہ بھی تھا۔ ایک دو بار یاددہانی بھی کرائی گئی۔ ان دنوں کچھ نجی اور پیشہ ورانہ امور میں مصروفیت بہت زیادہ تھی، وقت نہ نکال سکا۔ یہ بھی اعتراف کرنا چاہیے کہ مجھے قطعی اندازہ نہیں تھا کہ کتنے بڑے پیمانے پر یہ کام کیا جا رہا ہے۔ دینی ، علمی جریدے النخیل کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا اور نہ
مزید پڑھیے



وہ دن دیکھ لیا

بدھ 01  ستمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
فیض احمد فیض کی لافانی نظم ہے ، دیکھیں گے، ہم بھی دیکھیں گے…۔ کئی عشروں سے اس خطے کے حریت پسند اور انقلاب کا خواب آنکھوں میں بسانے والے لوگ اس نظم کو وظیفہِ دل بنائے رہتے ہیں۔ اسے اقبال بانو نے کمال انداز میں گایا ہے۔سنا جائے تو آدمی مسحور ہوجاتا ہے۔ جو سامراج کے خلاف جرات کے ساتھ سربلند کھڑے رہے، ان کے لئے اس نظم میں بہت کچھ ہے۔ یہ نظم بہت ہی مشہور ہے ، اقبال بانو کے علاوہ بھی اسے دیگر فنکاروں نے گایا ہے، تین سال پہلے پاکستانی الیکشن سے ایک دو
مزید پڑھیے


عمل کا وقت

منگل 31  اگست 2021ء
محمد عامر خاکوانی
افغانستان میں طالبان کی کامیابی کے دعوے داروں کی تعداد کم نہیں ہو رہی۔ ہر کوئی اس کا کریڈٹ لینا چاہتا ہے۔ انگریزی کے مشہورمحاورے کے مطابق کامیابی کے سو وارث پیدا ہوجاتے ہیں جبکہ ناکامی یتیم ہوتی ہے۔یہ فطری امر ہے کہ جس آدمی نے دو عشروں تک کوئی موقف اپنائے رکھا، جب وہ درست ثابت ہوجائے تو خوشی ہو اور انبساط کی کیفیت میں اس کا اظہار بھی کیا جائے۔ چند دنوں میں یہ فیز ختم ہوجائے گا ۔ اگلا مرحلہ جو اہم ترین ہے، وہ شروع ہونے کوہے،یعنی عمل کی دنیا بسانا۔ طالبان کا اصل
مزید پڑھیے


خلطِ مَبحَث

جمعرات 26  اگست 2021ء
محمد عامر خاکوانی
مینار پاکستان گرائونڈ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر بہت کچھ لکھا اور کہا جا چکا۔ اس میں کچھ مزید اضافہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ البتہ اس بحث کو جس طرح مختلف انتہائوں میں تقسیم کر کے بے معنی بنا دیا گیا ہے، اس پر کچھ کہناچاہتا ہوں۔ گریٹر پارک کا یہ واقعہ دردناک اور افسوسناک ہونے کے ساتھ ہلا دینے والا بھی تھا۔ ایسے بڑے دھچکے کے بعد قوم کو چند نکات پر یکسو ہوجانا چاہیے تھا، اس کے بجائے ہم فیمنزم کی غیر ضروری بحث اور بے سمت نظریاتی لڑائیوںمیں الجھ گئے۔ یہ مرد اور عورت
مزید پڑھیے


ردِانقلاب

منگل 24  اگست 2021ء
محمد عامر خاکوانی
مختار مسعود اردو کے بے مثال نثر نگار ہیں۔ ان کی کتابوںمیں صرف سحرانگیزنثری زبان ہی نہیں ملتی بلکہ دانش کے موتی بھی پروئے ہیں۔ مختار مسعود کی سب سے مشہور کتاب آواز ِ دوست ہے، اس کے درجنوں ایڈیشن فروخت ہوچکے ہیں۔ مختار مسعود صاحب نے اپنی اس کتاب کو عام قاری کی رسائی تک رکھنے کے لئے اس کی قیمت بہت کم رکھی تھی، وہ رائلٹی نہیں لیتے تھے بلکہ اپنی طرف سے کچھ رقم دے کر کتاب سو ، سوا سو روپے سے زیادہ مہنگی نہیں ہونے دیتے تھے۔ ان کا سفرنامہ’’ سفرِ نصیب‘‘ دلکش نثر کا
مزید پڑھیے


چراغ سے چراغ جلانا

اتوار 22  اگست 2021ء
محمد عامر خاکوانی
زندگی کی چند تکلیف دہ یادوں میں سے ایک میرے کالج دور کی ہے۔میں نے ڈبل میتھ، فزکس کے ساتھ بی ایس سی کی تھی۔احمد پورشرقیہ کے کالج میں پڑھتا تھا۔اکثر چھوٹے شہروں کے کالج غریب کی جیب کی طرح ہوتے ہیں،دکھانے کے نہ چھپانے کے۔ہمارے کالج میں بی ایس سی کی کلاسز شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا۔ ٹیچروں کی قلت تھی۔ ہمارے میتھ کے ایک ٹیچر ایف ایس سی کو پڑھانے کے ماہر تھے ، بہت اچھا پڑھاتے تھے۔ بی ایس سی البتہ ان کے لئے چیلنج بن کر آئی ، کسی نہ کسی طرح وہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں