Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


آخری رائونڈ


حکومت اپوزیشن لڑائی کا یہ آخری رائونڈ چل رہا ہے۔ باکسنگ کی فائٹس دیکھنے والوں کو معلوم ہے کہ کسی بڑے اور سخت مقابلے میں کئی بار مقابلہ اتنا کلوزہوتا ہے کہ جیتنے ، ہارنے والے کا پتہ نہیں چل پاتا۔ مقابلہ ختم ہونے کے بعد ججز کے فیصلہ سے ہی فاتح کا پتہ چلتا ہے۔ ہمارے ہاں بھی ایسی کلوز فائٹ چل رہی ہے، جس کے نتیجے کا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے حتمی اندازہ نہیں ہو پائے گا۔ ممکن ہے پہلے کوئی اتحادی ٹوٹ جائے یا ایسا اعلان کہیں سے آ جائے جس سے لگے کہ
بدھ 30 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

پاکستانی سیاست کے اوراق

اتوار 27 مارچ 2022ء
محمد عامر خاکوانی
عدم اعتماد کی تحریک پر پچھلے دو ہفتوں میں اتنا کچھ بولا اور لکھا جا چکا ہے کہ مزید کچھ لکھنے کا جی ہی نہیں چاہتا۔ واقعات اتنی سست رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں کہ عام آدمی تو کیا، صحافی تک شدید بیزار ہوچکے ۔اگلے روز ایک صحافی دوست کہنے لگے، ’’اسٹیبلشمنٹ کو کبھی غیر جانبدار نہیں ہونا چاہیے، اس سے عجیب وغریب سیاسی ماحول بن جاتا ہے۔اگر اسٹیبلشمنٹ اس بار اپوزیشن کی طرف ہوتی تو کب کے اتحادی حکومت سے ٹوٹ چکے ہوتے اور شائد عمران خان کو اکثریت ختم ہوجانے پرشرما شرمی استعفاد ینا پڑ جاتا۔ اگر
مزید پڑھیے


دِ س از ناٹ کرکٹ

منگل 22 مارچ 2022ء
محمد عامر خاکوانی
وکٹورین انگریز کرکٹ کو اپنی زندگی کا بہت اہم حصہ سمجھتے اور اس کھیل کو تمام اصول وضوابط کے مطابق کھیلنے کے قائل رہے۔ اگرچہ باڈی لائن کرکٹ کا سیاہ داغ بھی انگریزوں یعنی برطانویوں کی ایجاد ہے، جس میں آسٹریلین ڈان بریڈمین کو رنز بنانے سے روکنے کے لئے ان پر بانسروں کی بوچھاڑ کی گئی ۔ویسے اس طرح کی منفی جارحانہ کرکٹ پر خود انگلینڈ میں بہت تنقید ہوئی ۔ انگریزوں نے یہ محاورہ تخلیق کیا کہ کوئی کام سپورٹس مین سپرٹ کے مطابق نہ ہو رہا ہو تو کہا جائے، دِس از ناٹ کرکٹ (This Is Not
مزید پڑھیے


اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

منگل 15 مارچ 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اونٹ کو ہر ایک نے دیکھا ہی ہوگا، اسے کھڑا ہوتا یا بیٹھتے دیکھنا بھی ایک دلچسپ تجربہ ہے۔یہ عمل قسطوں میں انجام پاتاہے۔ بیٹھتے ہوئے خاص طور سے بہت زیادہ ڈولتا ہے کہ اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ اردو کی اس کہاوت کا ایک دلچسپ پس منظر بھی بیان کیا جاتا ہے ۔ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک گھسیارے (گھاس والے)اور کمہار نے مل کر اونٹ کرائے پر لیا اور منڈی کی طرف روانہ ہوئے۔ کمہار نے اونٹ کی ایک طرف اپنے مٹی کے برتن لاد دئیے، جبکہ دوسری طرف گھسیارے
مزید پڑھیے


عورت مارچ: ایک بار نعرے بدل کر دیکھیں

منگل 08 مارچ 2022ء
محمد عامر خاکوانی
آج آٹھ مارچ ہے، خواتین کا عالمی دن، پچھلے چند برسوں سے ہمارے ہاں اس روز مختلف بڑے شہروں میں عورت مارچ نکالا جاتا ہے۔اس مارچ میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں، سوشل ایکٹوسٹ،سول سوسائٹی گروپس، این جی اوز وغیرہ مل کر شامل ہوتی ہیں۔ مختلف سلوگن، پوسٹر، بینر وغیرہ بنائے اور لہرائے جاتے ہیں۔ میڈیا پر اس کی بھرپور تشہیر ہوتی ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں، پہلی عورت مارچ کا متنازع بن جانا۔ میڈیا کی فطرت ہے کہ وہ ہر تنازع کی طرف لپک کر جاتا ہے کیونکہ تنازع، لڑائی ، سنسنی زیادہ سے
مزید پڑھیے



چند سوال

اتوار 06 مارچ 2022ء
محمد عامر خاکوانی
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بہت کچھ صحافتی، سیاسی میدان میں گردش کر رہا ہے۔ بہت سی خبریں، افواہیں، سازشی تھیوریز ، سینہ گزٹ وغیرہ وغیرہ۔ ان میں سے کچھ ایسا ہے جو ہم اخبار میں لکھ نہیں سکتے کہ کل کو اسے ’’فیک نیوز‘‘کے زمرے میں شمار نہ کر لیا جائے۔ سچ تو یہ ہے کہ دور کہیں ،کسی دوسرے دیس میں مختلف لوگوں کی ملاقاتوں کے حوالے سے ثبوت تو کسی کے پاس موجود نہیں۔ ایسی ملاقاتوں کی پریس ریلیز جاری ہوتی ہے اور نہ ہی تصویر بنتی ہے۔ اخبار نویس مختلف حلقوں سے رابطوں
مزید پڑھیے


کیا روس کا یوکرائن پر حملہ جارحیت نہیں ؟

منگل 01 مارچ 2022ء
محمد عامر خاکوانی
روس کے یوکرائن پر چڑھ دوڑنے سے عالمی سطح پر تقسیم کی ایک فضا پیدا ہوئی ہے۔اس بار البتہ سرد جنگ (Cold Warکے دنوں جیسی تقسیم نہیں ، تب تو امریکی اور روسی بلاک واضح طور پرآمنے سامنے کھڑا تھا۔ اس بار امریکہ ، یورپ اور ان کے اتحادی ایک طرف ہیں جبکہ دوسری طرف روس ہے، اس کی اعلانیہ حمایت کرنے والا کوئی دوسرا قابل ذکر ملک نظر نہیں آیا۔ ممکن ہے وینزویلا کے بڑبولے آنجہانی لیڈر ہیوگو شاویز یا مشرق وسطیٰ کے قذافی اور صدام جیسے عاقبت نااندیش آمر موجود ہوتے تو وہ نعرہ مستانہ لگا دیتے۔ البتہ
مزید پڑھیے


روس یوکرائن تنازع، چند اہم پہلو

اتوار 27 فروری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
یوکرائن پر روسی حملے کے مضمرات پر بات کرتے ہوئے تین اہم سوال ذہن میں آتے ہیں۔روس نے یوکرائن پر حملہ کیوں کیا اور اسے کیا نتائج بھگتنا پڑیں گے؟حملہ کے بعد کا منظرنامہ کیا ہوگا؟ آخری سوال ہم پاکستانیوں کے لئے ہے کہ ہمیں اس ایشو پر کیا رائے بنانی چاہیے ؟ اپنے دو دن پچھلے کالم میں تفصیل سے روس یوکرائن تنازع کے پس منظر اور تاریخ پر بات کی تھی اور یہ بھی کہ یہ حملہ کیوں ہوا؟یوں محسوس ہوتا ہے کہ یوکرائن کی اہمیت روسیوں کی نفسیات میں رچی بسی ہے، بہت سے تاریخی، ثقافتی، لسانی مشترک
مزید پڑھیے


روس نے یوکرائن پر حملہ کیوں کیا؟

جمعه 25 فروری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
بطورپاکستانی ہمارے لئے سب سے اہم یہ نکتہ ہے کہ ریاست پاکستان کو روس یوکرائن تنازع میں کیا پوزیشن لینی چاہیے اور عام پاکستانی اپنی کیا رائے بنائیں؟ اس حوالے سے ضروری ہے کہ اس تنازع کے پس منظر اور مختلف پہلوئوں کو سمجھ لیا جائے ۔ یوکرائن ان بدقسمت خطوں میں سے ہے جن پر ہمیشہ آس پاس سے حملے ہوتے رہے ہیں، کئی صدیوں تک وہ قبضہ میں رہے اور ان کی جدوجہد کا عرصہ کئی نسلوں پر محیط ہے۔ تاریخی طور پر یوکرائنی روسیوں سے مختلف ہونے کے باوجود کئی صدیوں تک روسی سلطنت کا حصہ رہے۔
مزید پڑھیے


مسکان خان کی حمایت اور عورت مارچ کی مخالفت کیوں ؟

منگل 15 فروری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
کالم ایک اور موضوع پر لکھنے کا ارادہ تھامگر ایک بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ پر سٹوری دیکھی کہ پاکستان میں مسکان خان کی بھرپور حمایت کی جا رہی ہے ، جبکہ عورت مارچ کے شرکا کو گالیاں دی جاتی ہیں۔ نیوز فیچر پڑھنے کے بعد ارادہ کیا کہ اس پر لکھا جائے کہ یہ سوال اپنی نوعیت میں جینوئن اور اہم ہے۔ مسکان خان کے بارے میں قارئین جانتے ہی ہوں گے ، یہ کرناٹک کے ایک کالج کی مسلمان طالبہ ہے، کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت اور گہرا اثرونفوذ ہے۔ وہاں بعض کالجوں میں برقعہ(عبایا) اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں