Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


مُٹھی میں بچی ریت


پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنوں کی سوچ کے حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ شدید وابستگی سامنے موجود حقائق نہیں دیکھنے دیتی، عمومی طو رپر بہرحال یہ اتفاق رائے ہے کہ تحریک انصاف پچھلے دس برسوں کی سب سے کمزور پوزیشن پر جا چکی ہے۔ جو جماعت چند سال پہلے ملک کی دو بڑی مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ، اب اس کی مقبولیت نچلی سطح کو چھو رہی ہے۔ امریکہ اور یورپ میں حکمران جماعتوں کے حوالے سے عوامی سروے آتے رہتے ہیں، جن سے لیڈروں اور پارٹیوں کی مقبولیت کے گرتے گراف کا اندازہ
جمعرات 10 فروری 2022ء مزید پڑھیے

نائیجریا سے سکیم موڑ تک

بدھ 02 فروری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
بعض اوقات اندازہ ہوتا ہے کہ ہم اپنی زندگی اور صحت سے جڑی کتنی اہم اور ضروری چیزیں نظرانداز کر دیتے ہیں ۔ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے بچوںکی صحت سے متعلق بہت اہم باتیں اپنی لاعلمی ، بے خبری اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے نہیں کر پاتے۔ پچھلے دنوں اس حوالے سے کئی تجربے ہوئے۔ پچھلے ہفتے آنکھوں کے علاج کے حوالے سے ایک معروف چیریٹی آرگنائزیشن پی او بی (Prevention of Blindness) ٹرسٹ کی بریفنگ میں شریک ہونے کا موقعہ ملا۔ لاہور کے معروف آئی سرجن پروفیسر ڈاکٹر انتظار بٹ اس کے روح رواں ہیں جبکہ
مزید پڑھیے


سب گول مال ہے

اتوار 30 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
فلموں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے عنوان میں دیا گیا فقرہ سمجھنا مشکل نہیں۔ بھارتی فلموں کے حوالے سے یہ بہت مشہور اور عام جملہ ہے۔ فلمیں نہ دیکھنے والوں یا اردو/ہندی فلموں کوبے وقعت سمجھ کر نظرانداز کرنے والوں کے لئے تھوڑی سی وضاحت کر دیتا ہوں۔ ایک مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری میں ایک اداکار جب بھی ساتھی اداکار سے بے وقوف بننے لگتا، اس سے کسی غلط کاغذ پر دھوکے سے دستخط کرائے جا رہے ہوں یا اسی طرح کا کوئی اور جھوٹ تو اسے یہ جملہ سنائی دیتا، گونج دار آواز میں … ’’سب گول
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب کے عوام کی اصل ضرورت کیا ہے ؟

جمعه 28 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی آج کل جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بہت متحرک اور فعال ہیں۔ وہ مختلف پریس میٹنگزمیں صوبے کی بات کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے اپوزیشن لیڈروں کو ایک خط بھی لکھا، یہ بات وہ ہر بار میڈیا نمائندوں کوزور دے کر بتاتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کو اندازہ ہے کہ الیکشن میں بہت زیادہ وقت نہیں رہا ، ووٹروں کو دکھانے کے لئے زیادہ کچھ نہیں۔ اسی لئے جنوبی پنجاب صوبہ کی بات اچانک انہیں یاد آنے لگی ہے۔ سوال یہ ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے
مزید پڑھیے


چند مزید گرما گرم ذائقے

اتوار 23 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل لاہور کا موسم صرف بھیگا بھیگا نہیں بلکہ دھواں دھار بارشوں سے پانی پانی ہوا پڑا ہے۔ ٹھنڈ کی شدید لہر ہے جو ہم پنجاب والوں کے لئے ناخوشگوار ہوتی جا رہی ہے۔چند دن پہلے بہاولپور میں ایک عزیزہ کی شادی کے لئے جانا ہوا تو وہاں دن میں کم ٹھنڈ تھی، مگر رات کو خون جما دینے والی سردی ۔ یہ میں پنجاب کے حساب سے بتا رہا ہوں ، جہاں چھ ، سات سینٹی گریڈ ٹمپریچر بھی خاصا ٹھنڈا سمجھا جاتا ہے اور جب کبھی درجہ حرارت ایک یا دو تک گر جائے تو ہم پنجابی،
مزید پڑھیے



کراچی کا مقدمہ

بدھ 19 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
کراچی کے حوالے سے دو تین باتوں کی مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی ۔ بہت سوچنے، غور کرنے پر بھی ان کی کوئی توجیہہ اور منطق نہیں ملی۔آج تک یہ نہیں سمجھ سکاکہ سندھ کا وزیراعلیٰ آخر کراچی سے کیوں نہیں ہوسکتا؟بہت سوچنے کے بعد بھی پاکستان کی جدید سیاسی تاریخ میں ایسا نام یاد نہیں آسکا۔ ہمیشہ سندھ کا وزیراعلیٰ دیہی سندھ سے بنتا ہے جسے اندرون سندھ کہہ دیا جاتا ہے، اگرچہ سندھی قوم پرست اندرون سندھ کی اصطلاح پر ناخوش ہوتے ہیں۔ اکثر خیر پور ضلع کی سیاسی شخصیات یہ منصب سنبھالتی رہی ہیں، قائم علی شاہ
مزید پڑھیے


یادوں کی دھند میں لپٹے گرما گرم ذائقے

بدھ 12 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل سرما کے مخصوص بھیگے، نم آلود، یخ بستہ دن چل رہے ہیں۔سر شام ہی شدید دھند کی لہریں امنڈ آتی ہیں، دن دس گیارہ بجے تک یہ نہیں چھٹتی۔ مسافر پریشان کہ پانچ گھنٹوں کا سفر نو دس گھنٹے طویل ہوجاتا ہے۔ ٹھنڈ ایسی کہ جسم میں سرائیت کر جائے اور گرم کپٹروں کے باوجود آدمی آگ کی تپش ڈھونڈتا پھرے۔بدقسمتی سے اب گیس ہیٹر کی عیاشی متروک ہوتی جا رہی ہے کہ چولہا سلگانے کے لئے گیس نہیں ہوتی، گیزر، ہیٹر کہاں سے چلیں گے۔ یہ موسم مگر میرے جیسے لوگوں کے لئے بہت سی سہانی، نرم
مزید پڑھیے


اوپر مت دیکھو

اتوار 09 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اگلے روز نیٹ فلیکس پر ایک نئی انگریزی فلم دیکھی، ڈونٹ لک اپ (Don't Look Up)۔یہ ایک عمدہ طنزیہ (Satirical) سائنسی فکشن فلم ہے۔میں نے یہ اپنے پسندیدہ اداکار لیونارڈ ڈی کیپریو کی وجہ سے دیکھو، وہی ٹائٹینک فلم کا ہیرو جس نے بعد میں بہت سی کمال فلموں میں کام کیا اور دو سال پہلے اسے آسکر ایوارڈ بھی ملا ہے۔ اس میںسینئر اداکارہ میرل سٹریپ بھی ہیں جنہوں نے امریکی خاتون صدر کا کردار ادا کیا، جبکہ ہنگر گیمز فلم سیریز سے شہرت پانے والی دلکش اداکارہ جینیفر لارنس کا مرکزی کردار ہے۔ یہ عام روٹین سے قدرے
مزید پڑھیے


پانچ دن کی تاخیر

بدھ 05 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
چند برسوں سے نیو ائیر کے حوالے سے کالم لکھتا رہاہوں۔ گزرے سال کے تجربات، مشاہدات پر الگ سے لکھنا اور پھر اگلے سال کے متعلق کئے گئے عہد، کمٹمنٹ وغیرہ۔ اس بار ایسا نہیں کیا۔ پچھلے سال (2021)میں پڑھی کتابوں کے بارے میں تو لکھا مگر نیو ائیر ریزولیوشن پر لکھنے کو دل ہی نہیں چاہا۔ یہی خیال آیا کہ ہر بار ہم نئے سال کے لئے خود سے وعدے کرتے ہیں ، ان میں سے بمشکل ہی کوئی پورا ہوپاتا ہے۔ اس قسم کی تحریروں میں یکسانیت کا عنصر بھی آجاتا ہے، خود کو دہرانا ویسے بھی ناپسندیدہ
مزید پڑھیے


2021 :ناول جنہوں نے متاثر کیا

جمعه 31 دسمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
رواں سال فکشن پڑھنے کے حوالے سے میرے لئے اچھا رہا کہ اس میںکئی بڑے عمدہ ناول پڑھنے کو ملے، خاص کر عالمی ادب کے دو بڑے لکھاریوں کی تحریر سے لطف اٹھانے کا موقعہ ملا۔ ان میں سرفہرست ممتاز جاپانی ناول نگار ہاروکی موراکامی ہیں۔ عالمی ادب کے حوالے سے زیادہ تر چیزیں ہمیں محترم مستنصر حسین تارڑ صاحب کی وجہ سے پتہ چلتی ہیں۔ اللہ ان کی زندگی، صحت اور صلاحیتوں میں برکت عطا فرمائے، وہ اردو فکشن پڑھنے والوں کے لئے نعمت خداوندی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تارڑ صاحب ج کل کالم نہیں لکھ رہے تھے، ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں