Common frontend top

پشاور


اپوزیشن نے مارچ کیا تو حکومت حرکت میں آئیگی :شیخ رشید: سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کااعلان

هفته 02 جنوری 2021ء

پشاور، طورخم(92 نیوز،این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے ،دوراندیش سیاست میں مذاکرات کے دورازے کبھی بند نہیں کرتے ، مولانا فضل الرحمن سے کہتاہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا،نوازشریف کوواپس لینے کے لیے برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، 16فروری کو نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی، لانگ مارچ کیا تو حکومت حرکت میں آئے گی۔پشاور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کااعلان
مزید پڑھیے


کرک مندر حملے پر سپریم کورٹ کا ازخودنوٹس، مرکزی ملزم مولوی شریف سمیت35 گرفتار

جمعه 01 جنوری 2021ء
اسلام آباد،کراچی ،لاہور،پشاور،کرک (خبر نگار، سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی،آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرک میں مشتعل ہجوم کی جانب سے مندر پر کئے گئے حملے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔ پولیس نے واقعہ کے مرکزی ملزم مولوی محمد شریف،مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما رحمت سلام ، میر ذکیم اوربہادر سلام سمیت کم سے کم 35 افراد کو حراست میں لے کر کوہاٹ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید85 اموات ،ایم کیو ایم رہنما عامرخان،اداکارہ ثنا عسکری بھی متاثر

هفته 26 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،کراچی،پشاور،کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید85افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد9753ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2152نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد467222ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد38511ہو گئی،2382مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل 418958 صحتیاب ہو چکے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید48مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ471نئے کیس سامنے آگئے ۔لاہورمیں227،راولپنڈی54،بہاولپور33،ملتان 11، فیصل آباد میں32کیسزسامنے آئے ۔ ادھرنشتر
مزید پڑھیے


استعفوں کی تصدیق،ن لیگ کے دوایم این اے ، خیبرپختونخوااسمبلی کاایک رکن طلب؛استعفے نہیں بھیجے :ن لیگ

جمعه 25 دسمبر 2020ء

اسلام آباد،پشاور (سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر مسلم لیگ(ن)کے ممبران قومی اسمبلی جاوید عباسی اور سجاد طور کو ا ستعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا جبکہ ن لیگ نے کہا کہ استعفے جعلی ہیں ، دوسری طرف خیبر پختونخوا اسمبلی کے ن لیگ کے رکن اورنگ زیب نلوٹھہ کو بھی سپیکر مشتاق غنی نے تصدیق کیلئے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ممبران قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی اورمحمد سجاد طور جنہوں نے 14دسمبر کو اپنے استعفے اپنے سرکاری لیٹر
مزید پڑھیے


کورونا کی لہرسنگین،ڈاکٹر سمیت مزید84افراد جاں بحق، مزاح نگارانور مقصود بھی متاثر

جمعرات 24 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ، لاہور، ملتان، ساہیوال، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید84افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد9557ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2142نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد462814ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد37905ہو گئی،2419مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ415352صحتیاب ہو چکے ۔ نامور مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے اورخود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا۔ دو روز پہلے انور مقصود کی
مزید پڑھیے



مردان میں مہنگائی مارچ :حکومت چلانے کی تیاری ہونہ ہوعوام نے حکمرانوں کو گھربھیجنے کی تیاری کرلی :پی ڈی ایم

جمعرات 24 دسمبر 2020ء

مردان ،پشاور(نمائندہ 92نیوز،سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت چلانے کی تیاری ہونہ ہوعوام نے حکمرانوں کو گھربھیجنے کی تیاری کرلی ہے ، وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ پی ڈی ایم کا نہیں بلکہ مہنگا ئی کے ستا ئے 2 2کروڑعوام کامطالبہ ہے ۔ مردان میں مہنگائی مارچ،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر ناجائز ، نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے ، اس حکومت کاخاتمہ کر کے دم لیں گے ، عوام کا یہ سمندر
مزید پڑھیے


کورونا آخری براعظم انٹار کٹیکا بھی پہنچ گیا، پاکستان میں مزید82اموات: برطانیہ میں نیو ایئر نائٹ پرکیسز عروج پر پہنچنے کا انتباہ

بدھ 23 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،خان پور،پشاور،کراچی ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ،بیورورپورٹ،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا دنیا کے آخری براعظم انٹارکٹیکا تک بھی پہنچ گئی، وبا کے تابڑتوڑ حملوں سے پاکستان میں مزید82افرادجاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد9474ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1704نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد460672ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد40261ہو گئی،2398مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید50مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ593نئے کیس سامنے آگئے ۔ لاہورمیں293،راولپنڈی73،ڈیرہ غازیخان 11،جھنگ 13،بہاولپور18،ملتان
مزید پڑھیے


حکومت آئینی مدت پوری کریگی، پی ڈی ایم 2023 ء تک انتظارکرے : پرویز خٹک

پیر 21 دسمبر 2020ء
پشاور(92نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک طرف جمہوریت اور جمہوری اداروںکی مضبوطی کی بات کررہی ہے اور دوسری طرف غیر جمہوری ، غیر آئینی ، غیر اخلاقی مطالبہ کرکے خود جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کس لیے اور کیوں استعفیٰ دیں گے ،پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتیں اتنی مضبوط عوامی قوت رکھتی ہیں تو وزیر اعظم عمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سامنے لائیں جس طرح سینٹ چیئر مین صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا حشر ہو اسی طرح انکی وزیر اعظم کے
مزید پڑھیے


کورونا :مزید 83جاں بحق ،اسد عمر سمیت مزید 2972متاثر :پنجاب پولیس کے 21 افسر ،اہلکار بھی مبتلا

هفته 19 دسمبر 2020ء
اسلام آباد،لاہور، کراچی ،پشاور ( کامرس رپورٹر ، اپنے رپورٹر سے ، سٹاف رپورٹر ،ایجنسیاں ) ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید83مریض انتقال کر گئے جس کے بعد مرنیوالے مریضوں کی مجموعی تعداد 9164تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2972نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4لاکھ 51ہزار 494تک پہنچ گئی ۔وفاقی وزیر اسد عمر، پنجاب پولیس کے 21 افسر ،اہلکار بھی مرض میں مبتلا ہو گئے ۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ کورونا کے کل رپورٹ ہونے والے
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ محمود خان رواں سال صرف ایک بار اسمبلی آئے

هفته 19 دسمبر 2020ء
پشاور(نیٹ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں رواں سال وزیر اعلیٰ محمود خان کی حاضری سب سے کم رہی اور وہ صرف ایک دن ہی اسمبلی آئے ۔خیبر پختونخوا اسمبلی سال 2020 کے 49 اجلاس میں کون حاضر اور کون غیر حاضر رہا اس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان 49 اجلاس میں سے 48 اجلاس سے غیر حاضر رہے ، ایم پی اے محمد علی ترکئی بھی صرف ایک ہی اجلاس میں شریک رہے جب کہ اپوزیشن لیڈر نے 37 چھٹیاں کیں، 49 اجلاس میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرہ خاتون کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں