Common frontend top

کھیل


فیم اکیڈمی ینگ راوی کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 16 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ’’فیم فرینڈز کپ‘‘ کوارٹرفائنل مرحلے کے دوسرے اور ایونٹ کے 54ویں میچ میں فیم فٹ بال اکیڈمی نے ینگ راوی فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک میچ ایک ایک گول سے برابررہا تاہم دوسرے ہاف میں فیم فٹ بال اکیڈمی ینگ راوی پر حاوی رہی اور نعیم اور حمزہ کے یکے بعدیگرے گولز کی بدولت میچ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
مزید پڑھیے


کسی صورت کورونا ویکسین نہیں لگوائوں گا : نووک جوکوچ

بدھ 16 فروری 2022ء
نیویارک (سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر ایک سربین ٹینس سٹار نوواک جوکوچ نے ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے پر کہا ہے کہ وہ کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے ، چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے ۔نوواک جوکوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ میں ویکسین کے خلاف نہیں میں ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹینس سٹار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسینیشن کے ضوابط بدل جائیں گے ۔
مزید پڑھیے


پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے کی تیاریاں

بدھ 16 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ گول کیپنگ کا شعبہ کمزور ہے ، بہتری لائے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کوچ سے بھی گول کیپرز کو ٹریننگ دلوانا ضروری ہے ، مستقبل کے لیے اچھے گول کیپرز تیار کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے پہلے گول کیپرز کی پرفارمنس کا معیار بہتر بنانا ہے ۔آصف باجوہ نے کہا کہ یکم مارچ سے لاہور میں کیمپ دوبارہ لگانے کا پلان ہے ، قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد میں بھی لگے
مزید پڑھیے


پی ایس ایل :ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بدھ 16 فروری 2022ء
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر عابد خان پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکی ٹیموں کے ہمراہ نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچے ۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے اندرونی وبیرونی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر عابد خان نے ٹیموں کے روٹس پربھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شائقین کی تلاشی کے عمل کا بھی معائنہ کیااور ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس جوان کسی بھی فرد کو بغیر چیکنگ اسٹیڈیم میں ہرگز داخل نہ ہونے دیں۔ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش
مزید پڑھیے


انجریز،نجی وجوہاتـ: یونائیٹڈاور گلیڈی ایٹرز اہم کھلاڑیوںسے محروم

بدھ 16 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سمیت 3 کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ، اوپنر ایلکس ہیلز بھی ذاتی مصروفیات کے سبب لیگ سے علیحدہ ہوگئے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اور فاسٹ بائولر ذیشان ضمیر کو سائیڈ سٹرین ہے جبکہ محمد اخلاق کو ٹانگ پر گیند لگی تھی۔ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کی میڈیکل رپورٹس کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ
مزید پڑھیے



کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 سے دستبردار

پیر 14 فروری 2022ء
کراچی (92 نیوزرپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، شاہد آفریدی پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہو گئے ۔گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے خواہش تھی کہ بطور پلیئر آخری پی ایس ایل اچھے انداز سے ختم کریں لیکن کمر درد کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل سکتا۔ صحت یاب ہو کر جلد کسی لیگ میں فینز کے سامنے آئیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو
مزید پڑھیے


پاکستان میں آسٹریلیا کو بھارت سے مختلف کنڈیشنز ملیں گی:رمیز

پیر 14 فروری 2022ء
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم کو بھارت سے مختلف کنڈیشنز ملیں گی،جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا ،،آگے چل کر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے ٹورز بھی ہوں گے تو کھیل کو فروغ دینے میں مزید مدد ملے گی۔آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہاکہ پاکستان میں گیند ٹرن ہونے کے ساتھ ریورس سوئنگ بھی ہوگی،جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا تاہم اگر
مزید پڑھیے


آج کا میچ

پیر 14 فروری 2022ء
کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ شام ساڑھے 7 بجے
مزید پڑھیے


اوور ریٹ قوانین کی خلاف ورزی سری لنکا سزا پانے والی پہلی ٹیم

پیر 14 فروری 2022ء
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کو سڈنی میں دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کی اننگز کے آخری اوور کے لیے 30 گز کے دائرے سے باہر صرف چار فیلڈرز کی اجازت دی گئی جب وہ ٹی 20 کرکٹ میں آئی سی سی کے اوور ریٹ کے نئے قوانین کے تحت سزا پانے والی پہلی مینز ٹیم بنی۔
مزید پڑھیے


چولستان جیپ ریلی: پری پیئرڈ کیٹگری کے فائنل کا آغاز

پیر 14 فروری 2022ء
سمہ سٹہ(نامہ نگار)17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی پری پیرڈ کٹیگری کے فائنل کا آغاز ہوگیا۔ پری پیرڈ فائنل مرحلے میں35 ریسر شریک ہیں۔ 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی ریس کا تیسرا مرحلہ فائنل رائونڈ جاری ہے ۔230کلومیٹر طویل ٹریک پر میر نادر مگسی کی گاڑی سب سے پہلے ٹریک پر روانہ کردی گئی۔ زین محمود کی گاڑی دوسرے نمبر پر روانہ ہوئی،سابق سینیٹر سعود مجید بھی ہمرا ہیں، ہر پانچ منٹ بعد ایک گاڑی ریس میں روانہ کی جارہی ہے ۔ حتمی نتائج کا اعلان آج ہوگا ۔پیرا گلائیڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں