Common frontend top

کھیل


کرک انفو ایوارڈز: فخر ون ڈے کے بہترین بیٹر ، شاہین ٹی ٹونٹی باؤلر قرار

جمعه 11 فروری 2022ء
لندن(نیٹ نیوز)کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے ایوارڈ حاصل کرنے والے کرکٹرز کا اعلان کردیا، فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹر اورشاہین شاہ آفریدی بہترین ٹی ٹونٹی بائولر قرار پائے ۔ای ایس پی این کریک انفو کے مطابق فخرزمان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی غیر معمولی اننگز کھیلنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ پر شاہین شاہ آفریدی بہترین ٹی ٹونٹی با ئولر قرار پائے ۔ بھارتی کھلاڑی رشبھ پنٹ بہترین ٹیسٹ بیٹر، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن بہترین ٹیسٹ
مزید پڑھیے


سٹی ٹریفک پولیس کا روایتی انداز میں شائقین کو خوش آمدید

جمعه 11 فروری 2022ء
لاہور (نامہ نگار، اپنے سٹاف رپورٹر سے )سٹی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا،اس موقع پر شائقین کرکٹ کو پھول، بچوں میں گفٹ پیک تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پرسی ٹی او منتظر نے شہریوں سے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز سے رہنمائی لینے کی ایپل کی۔ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے سرکل افسران کو ٹیموں کے روٹس پر بریفنگ دی ۔ دوسری طرف ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اورتمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیون
مزید پڑھیے


چولستان ڈیزرٹ ریلی ، موٹر بائیک میں شوکت پرہار کی پہلی پوزیشن

جمعه 11 فروری 2022ء
سمہ سٹہ ، چولستان(نامہ نگار، خصوصی رپورٹر ) 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شاندار ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 30 موٹر بائیک سواروں نے شرکت کی۔ شوکت پرہار نے 75 کلو میٹر ٹریک کا فاصلہ 48 منٹ 9 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری طرف چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ کوالیفائنگ رائونڈ میں نامور ریسر نادر مگسی نے پونے 2 کلومیٹر کا کوالیفائنگ 1 منٹ 6 سیکنڈ میں مکمل کیا اس طرح وہ پہلے روز ٹاپ پر رہے دوسری طرف چولستان جیپ
مزید پڑھیے


آج کا میچ

جمعه 11 فروری 2022ء
ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز شام ساڑھے 7 بجے
مزید پڑھیے


شادی کی 22ویں سالگرہ، وقار یونس کی اہلیہ کو مبارکباد

جمعه 11 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے شادی کی 22ویں سالگرہ پر اہلیہ ڈاکٹر فریال کا شکریہ ادا کیا ہے ۔وقار یونس نے ٹوئٹر پر اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ ایک تصویری کولاج شیئر کیا، اور بتایا کہ آج ہماری شادی کو 22 برس مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے اہلیہ کیلئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 22 سال آپ میرے اور 3 خوبصورت ہمارے ساتھیوں کے ساتھ رہیں، اس کیلئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وقار یونس نے اپنے ٹویٹ میں مختلف ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ
مزید پڑھیے



سابق بنگلہ دیشی کرکٹر ناصر حسین پر زیادتی کے الزام میں مقدمہ

جمعه 11 فروری 2022ء
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے سابق بلے باز ناصر حسین پرزیادی کے الزام میں مقدمہ کر دیا گیا جب ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ ناصر کی اپنی بیوی سے شادی غیر قانونی ہے ۔ 100 سے زائد میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ ناصر نے فروری 2021 میں تمیمہ سلطانہ سے شادی کی۔ تمیمہ کے پہلے شوہر رقیب حسن نے کھلاڑی کے خلاف زنا کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ابھی تک تمیمہ کا شوہر ہے ۔ قصور ثابت ہونے پر ناصر کو زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی
مزید پڑھیے


ویمن ورلڈ کپ : قومی خواتین ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

جمعه 11 فروری 2022ء
کرائسٹ چرچ (شوبز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم 24 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔قومی خواتین ٹیم کراچی سے دبئی پھر آکلینڈ اور وہاں سے چارٹر طیارے سے کرائسٹ چرچ پہنچی، جہاں وہ 10 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلہ دیش کے
مزید پڑھیے


پی ایس ایل 7،قذافی سٹیڈیم میں اوپن ایئر سٹو ڈیو تیار

جمعرات 10 فروری 2022ء
لاہور(احتشام الحق) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے لییلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں، تماشائیوں کے لئے تمام سٹینڈز کی کرسیاں دھو کر صاف کرنے کے علاوہ واک تھرو گیٹ اور رہنمائی کے لئے بورڈز بھی لگا دئے گئے ۔ گراؤنڈ کے اندر اوپن ایئر اسٹوڈیو تیار کیا گیا ہے ۔اوپن ایئر اسٹوڈیو فار اینڈ بلڈنگ کے نیچے گراؤنڈ کے جنگلے کی اندرونی طرف تیار کیا گیا ہے ، یہ اوپن ایئر سٹوڈیو قذافی سٹیڈیم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیار کیا گیا ہے جس میں میچ سے قبل اور بعد میں ماہرین
مزید پڑھیے


لاہور، PSL میچز میں اوس کا کردار اہم ہوگا

جمعرات 10 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ آج سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا، کرکٹ ماہرین کے مطابق لاہور کے میچز میں ’’اوس‘‘ کا کردار اہم ہوگا۔ دوسرے مرحلے کے میچز 10 سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلے جائیں گے ، یہ وہ موسم ہے جب اوس بہت گرتی ہے ۔قذافی اسٹیڈیم میں میچز کا آغاز ساڑھے 7بجے ہو گا ۔ اوس کا لاہور میں ہونے والے میچز میں اہم کردار ہو گا، ٹیمیں چاہیں گی کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کریں کیونکہ بعد میں بو لنگ کرتے ہوئے گیند گیلی ہونے کی وجہ سے بال
مزید پڑھیے


ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں،شائقین کی سکیورٹی کیلئے تیار ہیں : فیاض دیو

جمعرات 10 فروری 2022ء
لا ہو ر(کر ائم رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی سیزن سیون کا لاہور میں آج سے آغاز ہو گا سی سی پی او لاہور فیاض دیو کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں،شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کے لئے مکمل تیار ہے پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے جس میں آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔دوسری طرف ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کی ہدایت پر ڈولفن و پی آر یو نے سکیورٹی
مزید پڑھیے








اہم خبریں