کرائسٹ چرچ (شوبز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم 24 گھنٹے سے زائد کا سفر طے کرنے کے بعد کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔قومی خواتین ٹیم کراچی سے دبئی پھر آکلینڈ اور وہاں سے چارٹر طیارے سے کرائسٹ چرچ پہنچی، جہاں وہ 10 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔