لندن(نیٹ نیوز)کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے ایوارڈ حاصل کرنے والے کرکٹرز کا اعلان کردیا، فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹر اورشاہین شاہ آفریدی بہترین ٹی ٹونٹی بائولر قرار پائے ۔ای ایس پی این کریک انفو کے مطابق فخرزمان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی غیر معمولی اننگز کھیلنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ پر شاہین شاہ آفریدی بہترین ٹی ٹونٹی با ئولر قرار پائے ۔ بھارتی کھلاڑی رشبھ پنٹ بہترین ٹیسٹ بیٹر، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن بہترین ٹیسٹ بائولر اور انگلینڈ کے ثاقب محمود بہترین ون ڈے بائولر قرار پائے ۔بہترین ٹی ٹونٹی بیٹر کا ایوارڈ انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر اور کپتان آف دی ایئرکا ایوارڈ کین ولیمسن کو دیا گیاہے ۔