سمہ سٹہ ، چولستان(نامہ نگار، خصوصی رپورٹر ) 17 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شاندار ڈیزرٹ موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 30 موٹر بائیک سواروں نے شرکت کی۔ شوکت پرہار نے 75 کلو میٹر ٹریک کا فاصلہ 48 منٹ 9 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری طرف چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ کوالیفائنگ رائونڈ میں نامور ریسر نادر مگسی نے پونے 2 کلومیٹر کا کوالیفائنگ 1 منٹ 6 سیکنڈ میں مکمل کیا اس طرح وہ پہلے روز ٹاپ پر رہے دوسری طرف چولستان جیپ ریلی ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان کی نا اہلی۔ملک بھر سے آئے میڈیا نمائندگان کے لئے خاطر خواہ انتظامات نہ کر سکے ایک کمرہ 55 سے زائد صحافیوں کو رہنے کیلئے دیا گیا۔