لاہور(کلچرل رپورٹر)پی ٹی وی کی مقبول ڈرامہ سیریل ’’ماروی’’سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ غزل صدیق نے سالوں بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کیا ہے ۔غزل صدیق نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اردو ڈراموں سے قبل سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔غزل صدیق نے اداکاری کے علاوہ میزبانی اور وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا جب کہ انہوں نے تھیٹرز پلے میں بھی اپنے جوہر دکھائے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سکرین سے غائب رہنے والی غزل صدیق حال ہی میں کینیڈا سے وطن واپسی پر سندھی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے کیریئر پر کھل کر بات کی۔