لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریما خان کی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔سوشل میڈیا انسٹا گرام سائٹ پر چند منٹوں کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ریما خان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دل کی بہت بڑی خواہش تھی اْن کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے ، جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے گھر آکر قبول ہوئی ہے ۔اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آپ سے ملی ہوں۔