واشنگٹن ( اے ایف پی ) امر یکہ نے ایران کی القدس بر یگیڈ کو تیل کی فر اہمی کے الزام میں 4تیل کی کمپنیوں پر پا بندی عا ئد کر دی ہے ۔ ان کمپنیوں میں سے 2کا تعلق ہانگ کانگ ،ایک شنگھا ئی اور ایک کا تعلق دبئی سے بتا یا جا تا ہے ۔امریکی حکام کے مطابق یہ کمپنیاں لا کھوں ڈالر ما لیت کا تیل ایران کی نیشنل کمپنی کو فر و خت کر رہی تھیں جو کہ یہ تیل قدس فورس کو فر اہم کر تی تھی ۔