کلکتہ ( نیٹ نیوز ) بھارت میں پتھر دل ماں نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ ماں سندھیا مالو نے کام کی تھکن کے باعث غصے میں آکر اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا اور بچی کے منہ کو ٹیپ سے باندھ کر عمارت کے مین ہول میں پھینک دیا۔سفاک ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور بیٹی کے کھو جانے کا ڈرامہ کیا۔