لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی فلم ’’جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘کی نمائش روک دیے جانے پر شدید ردعمل دے دیا انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ فلم پر پابندی کی کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آئی۔ فلم جاوید اقبال میں بولا گیا سچ ہضم نہیں ہوا یا کسی کو شو پر بْلانا بھول گئے اداکار نے لکھا کہ کیا اس ملک کے سینما میں صرف کرکٹ میچ اور ٹی وی ڈرامے چلیں گے ، یا فلم میکرز کو بھی کوئی چانس ملے گا۔انہوں نے لکھا کہ جس ملک میں ڈالر ہی قابو پر نہ آرہا ہو وہاں آرٹ کی کیا دہائی دی جائے ، افسوس صد افسوس۔